BR100 Increased By (0.42%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.47%)
KSE30 Increased By (0.55%)
BAFL 60.57 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 31.83 Increased By ▲ 0.21 (0.66%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.04 (-0.34%)
DFML 16.00 Increased By ▲ 0.18 (1.14%)
DGKC 211.19 Increased By ▲ 1.11 (0.53%)
FABL 97.10 Increased By ▲ 0.45 (0.47%)
FCCL 62.70 Increased By ▲ 0.61 (0.98%)
FFL 14.79 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.28 (1.44%)
HBL 314.99 Increased By ▲ 1.75 (0.56%)
HUBC 209.00 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
HUMNL 8.88 Increased By ▲ 0.08 (0.91%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.00 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
MLCF 106.51 Increased By ▲ 1.24 (1.18%)
OGDC 318.45 Increased By ▲ 2.36 (0.75%)
PAEL 35.96 Increased By ▲ 0.52 (1.47%)
PIBTL 13.89 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
PIOC 277.51 Increased By ▲ 2.83 (1.03%)
PPL 226.20 Increased By ▲ 0.85 (0.38%)
PRL 79.85 Decreased By ▼ -0.54 (-0.67%)
SNGP 95.28 Increased By ▲ 0.55 (0.58%)
SSGC 24.45 Increased By ▲ 0.04 (0.16%)
TELE 7.72 Increased By ▲ 0.13 (1.71%)
TPLP 13.05 Decreased By ▼ -0.05 (-0.38%)
TRG 56.50 Increased By ▲ 1.67 (3.05%)
UNITY 8.56 Increased By ▲ 0.22 (2.64%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.06 (4.92%)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے دبئی، متحدہ عرب امارات (یواےای) میں قائم بین الاقوامی لاجسٹکس کمپنی ڈی پی ورلڈ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے اور جبل علی پورٹ جیسے کامیاب منصوبے یہاں پر بھی لے کر آئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شہبازشریف نے ڈی پی ورلڈ کے وژن اور کاروباری حکمت عملی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع ڈی پی ورلڈ کو اپنے آپریشنز کو وسعت دینے اور جبل علی بندرگاہ جیسے کامیاب منصوبے دہرانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے ڈی پی ورلڈ کے وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کو سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان مؤثر سرمایہ کاری شراکت داری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے روابط اور تعاون سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے ڈی پی ورلڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا اور تجارت اور لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو بڑھانے میں ڈی پی ورلڈ کے کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ دستخط شدہ بین الحکومتی معاہدوں (آئی جی اے) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت ی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو ہموار کیا ہے، شفافیت کو فروغ دیا ہے اور مجموعی طور پر کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے جس سے ملک عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

دریں اثناء ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین نے تعاون کو فروغ دینے میں اپنی حکومت کی مسلسل حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ڈی پی ورلڈ کے اپنے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی پی ورلڈ کے چیئرمین نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لئے ایک مخصوص نمائش ہال مختص کیا گیا ہے تاکہ اماراتی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور رسائی کو بڑھایا جاسکے۔

Comments

Comments are closed.