BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو سیکورٹی اداروں کو دھمکیاں دینے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنا دی۔

طویل قید کی سزا سنانے کے علاوہ عدالت نے خورشید شاہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائے اور آئی جی حکم دیا کہ خالد خورشید کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خورشید شاہ کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

خورشید پر 26 مئی 2024 کو پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران سیکورٹی اداروں، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد تھے۔

ان کے خلاف گلگت بلتستان کے سٹی تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود خورشید مفرور رہے اور عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے۔

خالد خورشید 2020 میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے تاہم انہیں جولائی 2023 میں گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جعلی ڈگری رکھنے کے جرم میں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دے دیا تھا۔

ایک متعلقہ پیشرفت کے طور پر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 جنوری 2025 کو حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا۔

رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کی نمائندہ کمیٹیوں کے درمیان پہلا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوا تھا۔

اس سے قبل، عمران خان نے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس کا مقصد ”کسی بھی شخص“ سے بات چیت کرنا تھا، جو پی ٹی آئی کے پارلیمانی مذاکرات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی علامت تھی۔ اس کے جواب میں، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔

پارٹی کے اندر وسیع مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کی ٹیم نے آئندہ اجلاس میں حکومت کے سامنے صرف دو مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔

Comments

Comments are closed.