BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.71 Decreased By ▼ -0.93 (-1.53%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.39 (-1.23%)
CNERGY 11.59 Decreased By ▼ -0.18 (-1.53%)
DFML 15.73 Decreased By ▼ -0.09 (-0.57%)
DGKC 206.37 Decreased By ▼ -3.71 (-1.77%)
FABL 95.99 Decreased By ▼ -0.66 (-0.68%)
FCCL 61.54 Decreased By ▼ -0.55 (-0.89%)
FFL 15.02 Increased By ▲ 0.29 (1.97%)
GGL 19.69 Increased By ▲ 0.27 (1.39%)
HBL 310.65 Decreased By ▼ -2.59 (-0.83%)
HUBC 205.33 Decreased By ▼ -3.65 (-1.75%)
HUMNL 8.59 Decreased By ▼ -0.21 (-2.39%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.10 (1.62%)
LOTCHEM 24.68 Decreased By ▼ -0.37 (-1.48%)
MLCF 104.08 Decreased By ▼ -1.19 (-1.13%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -2.70 (-0.85%)
PAEL 35.80 Increased By ▲ 0.36 (1.02%)
PIBTL 13.47 Decreased By ▼ -0.32 (-2.32%)
PIOC 270.51 Decreased By ▼ -4.17 (-1.52%)
PPL 221.81 Decreased By ▼ -3.54 (-1.57%)
PRL 79.08 Decreased By ▼ -1.31 (-1.63%)
SNGP 93.68 Decreased By ▼ -1.05 (-1.11%)
SSGC 23.87 Decreased By ▼ -0.54 (-2.21%)
TELE 7.39 Decreased By ▼ -0.20 (-2.64%)
TPLP 12.51 Decreased By ▼ -0.59 (-4.5%)
TRG 53.44 Decreased By ▼ -1.39 (-2.54%)
UNITY 8.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
پاکستان

وزیرخزانہ کا ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز پر ٹیکس لگانے پر زور

  • محمد اورنگزیب کی چھوٹے تاجروں کو اس عمل میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی
شائع اپ ڈیٹ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیتے ہوئے اس عمل میں چھوٹے تاجروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ میں تجارتی نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہی ۔ اس دوران انہوں نے ٹیکس اصلاحات اور باضابطہ ٹیکس نیٹ ورک میں کاروباری انضمام کے بارے میں بات کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت علی پرویز اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے شرکت کی۔ سپریم کونسل آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم میر نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہول سیل اور ریٹیل شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو موثر طریقے سے چلانے کے لیے ہر ایک کو ٹیکسز میں اپنا منصفانہ حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس عمل میں چھوٹے تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران نعیم میر نے ایف بی آر کے وژن کو سراہتے ہوئے ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کے جدید نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید حکمت عملی وزیراعظم شہباز شریف کے ایف بی آر کے آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے وژن سے مطابقت رکھتی ہے جو روایتی طریقوں سے ہٹ کر ہے۔

کاروباری نمائندوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کی حمایت کا وعدہ کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.