BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

آج نیوز کے مطابق، اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انفارمیشن...
شائع اپ ڈیٹ

آج نیوز کے مطابق، اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، رؤف حسن کو ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے کیس میں ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مبینہ طور پر پروپیگنڈے کے لیے استعمال ہونے والے آلات کی ریکوری کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

رؤف حسن کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا جسے پی ٹی آئی نے اپنے سیکرٹریٹ پر کریک ڈاؤن کہا تھا۔

پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ کس طرح اسلام آباد پولیس اس ملک کے ہر قانون کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔ پاکستان پر جنگل کا قانون راج کر رہا ہے۔

عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر کے مطابق 300 سے 400 کے قریب پولیس اہلکار پارٹی آفس پہنچے اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا۔

Comments

Comments are closed.