BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
رائے

معاشرے کے 2 کمزور طبقات کو متحد کرنا

ایک ایسی قوم میں فکر انگیز مضمون سے امید کی کرن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بچوں کو چھوڑ دینے اور بزرگ آبادی کو...
شائع اپ ڈیٹ

ایک ایسی قوم میں فکر انگیز مضمون سے امید کی کرن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بچوں کو چھوڑ دینے اور بزرگ آبادی کو نظر انداز کرنے کی دل دہلا دینے والی حقیقتوں سے دوچار ہے۔ مضمون کا مقصد ان دونوں انسانی بحرانوں کو ایک دوسرے کے ذریعے حل کرنا ہے۔

یہ تصور اتنا آسان ہے جتنا ہی یہ عمیق ہے یعنی اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو دانستہ طور پر ایک دوسرے کے قریب رکھنا، ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا جہاں لاوارث بزرگ اور یتیم بچے خاندانی تعلق قائم کرسکیں جس کی دونوں کوشدت سے خواہش ہوتی ہے۔

یہ اختراعی تجویز ان دو کمزور گروہوں کے درمیان ایک علامتی تعلق پیدا کرنے کی کوشش ہے جس سے وہ ایک دوسرے کی موجودگی میں سکون، محبت اور تعلق کا احساس حاصل کر سکیں۔

قوم کو درپیش یہ بحران انتہائی حیران کن ہے۔ یونیسیف کے مطابق پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 42 لاکھ یتیم بچے ہیں جن میں لاتعداد بچوں کو لاورارث اور ”بے رحم“ سڑکوں پر اپنی کفالت کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ معصوم بچے جو والدین کی محبت اور تحفظ کے بنیادی حق سے محروم ہیں خود کو ایک ظالم دنیا کے رحم و کرم پر پاتے ہیں اور ناقابل تصور مشکلات اور صدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بچے خطرناک حدتک غربت، استحصال، اسمگلنگ، اور چائلڈ لیبر کے شیطانی چکروں کا شکار ہونے کے قریب ہیں جبکہ ساتھ ہی زندگی کی سب سے بنیادی ضروریات یعنی صحت کی مناسب دیکھ بھال، غذائیت اور تعلیم تک رسائی سے بھی محروم ہیں۔

عمر کے اسپیکٹرم کی دوسری جانب پاکستان کی بزرگ آبادی کو بھی اتنی ہی دلخراش حقیقت کا سامنا ہے۔ ایک ایسے معاشرے میں جس میں بچوں کو اپنے بوڑھے والدین کا خیال رکھنے کی روایت بہت زیادہ تھی، خاندانی ڈھانچے کے زوال نے لاتعداد بزرگوں کو بے سہارا اور تنہا کر دیا ہے۔

بوجھ کے طور پر دیکھے جانے والے ان خونی رشتوں یعنی بزرگوں کو اولڈ ایج ہومز میں سنگ دلی سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بڑھاپے کے طبعی امراض اور خاندان سے نکال دیے جانے کے درد سے دوچار ہونے کیلئے تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تخمینے ایک سنگین تصویر پیش کرتے ہیں جس کے مطابق پاکستان کی 12 فیصد سے زیادہ عمر رسیدہ آبادی اپنے خاندانوں سے الگ زندگی گزار رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار اس کمزور طبقے کے بڑے پیمانے پر نظر انداز ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

ناقابل تصور تکالیف کے اس پس منظر میں اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو ایک ساتھ رکھنے کا خیال امید کی کرن بن کر ابھرا ہے۔ ان دو پسماندہ گروہوں کو ایک ساتھ لا کر یہ اختراعی مضمون پرورش کا ماحول پیدا کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے جہاں لاوارث بزرگ یتیم بچوں کو وہ محبت، حکمت اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں جس کی انہیں اشد ضرورت ہے، جبکہ بچے بدلے میں بزرگوں کو مقصد، خوشی اور صحبت کا ایک نیا احساس پیش کرسکتے ہیں۔

ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں اولڈ ایج ہومز کے ہالوں میں بچوں کی ہنسی گونجتی ہو، معمر افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہو۔ ایک واقعے کی منظر کشی کریں جس میں ایک دادی ایک نوجوان یتیم کا ہاتھ پکڑ کر اچھی زندگی گزارنے کی کہانیاں سنارہی ہوتی ہے اور زندگی کے حوالے سے انمول نصحیت کررہی ہوتی ہے۔ ایک ایسے مستقبل کا تصور کریں جہاں لاوارث بوڑھے ہر صبح بیدار ہونے کی وجہ تلاش کرتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ ان کے پاس ایسے بچوں کی محبت اور خوشیاں ہیں جو انہیں ان کے دادا دادی کی طرح دیکھتے ہیں جو ان کے پاس کبھی نہیں تھے۔

اس مربوط ماڈل کے ممکنہ فوائد، جیسا کہ تجویز میں بیان کیا گیا ہے دور رس اور گہرے ہیں۔ بزرگ رہائشی یتیم بچوں کو پیار، پرورش، حکمت اور زندگی کی رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں جو صرف ایک دادا دادی ہی پیش کر سکتے ہیں، ان کی زندگی میں ایک اہم خلا کو پر کرنے اور انہیں اپنے اور خاندانی تعلق کا احساس دلاتے ہیں۔

اس کے بدلے میں بچے بوڑھوں کی زندگیوں میں جوش و خروش، مقصد اور خوشی کا ایک نیا احساس لا سکتے ہیں، تنہائی اور اس کے اثرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں جو اولڈ ایج ہومز میں بہت سے بزرگوں کی خوشیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ اس ماڈل میں ایک سمبیوٹک سپورٹ سسٹم کو سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جہاں دونوں گروپ خاندانی ماحول میں ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور ترقی کر سکتے ہیں۔

بزرگ بچوں کو پڑھا سکتے ہیں، انہیں زندگی گزارنے کے گر سکھا سکتے اور جذباتی رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں جبکہ بچے چھوٹے چھوٹے کاموں میں ان کی مدد کر سکتے ہیں، انہیں وقت دے سکتے ہیں اور ان دادوں دادیوں کے چہروں خوشیاں بکھیر سکتے ہیں۔

مختلف عمروں کے حامل ان 2 طبقات کا تعلق معاشرے کو بزرگوں اور یتیم بچوں کی دیکھ بال کے حوالے سے دوبارہ مضبوط بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ یہ معاشرتی احساس کو فروغ دے سکتا ہے اور اولڈ ایج ہومز کے تصور سے ماورا تعلق بہتر کرسکتا ہے۔

اگرچہ اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو مربوط کرنے کا تصور ایک بڑا خیال ہے۔ تاہم مضمون اعتراف کرتا ہے کہ یہ اس سے متعلق چیلنجز اور تحفظات دور کیے بغیر اس تصور کو عملی شکل دینا ممکن نہیں۔

بچوں اور بوڑھوں دونوں کی حفاظت اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے، سخت اسکریننگ، تربیت، اور عملے اور رضاکاروں کی نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ بدسلوکی یا غفلت کے تمام خدشات رد کیے جاسکیں۔

دونوں گروپوں کے درمیان تمام تعاملات کے لیے واضح آداب قائم کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ سب کے لیے ایک محفوظ اور پرورش کا ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

مزید برآں یہ تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ دادا اور دادی محبت اور رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں تاہم یتیم بچوں کو مناسب نشونما کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ تربیت یافتہ چائلڈ ویلفیئر پروفیشنلز کے ذریعے کی جائے۔ مناسب تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، اور صدمے سے باخبر علاج کی دیکھ بھال تک رسائی کسی بھی مربوط ماڈل کے لازمی اجزاء رہیں گے۔

اس نقطہ نظر کی کامیابی، جیسا کہ مضمون میں بیان کی گئی ہے، انفرادی خود مختاری اور انتخاب کے تحفظ پر بھی منحصر ہوگی۔ ہر بزرگ یا بچہ اس انتظام کے لیے موزوں یا خواہش مند نہیں ہو سکتا اور یہ ضروری ہے کہ مربوط ماڈل میں شرکت رضاکارانہ ہو اور ہر فرد کی منفرد ضروریات اور ترجیحات کا خیال رکھا جائے۔

اس تصور کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے اہم حکومتی اور مخیر حضرات کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ نگہداشت کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے اور بدعنوانی یا بدانتظامی کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لیے ضوابط کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہوگی۔

مزید برآں، یتیم بچوں اور معمر افراد سے متعلق سماجی برائیوں پر قابو پانا، نیز خاندانی دیکھ بھال کی روایتی توقعات، ثقافتی رویوں اور نظریات میں بتدریج تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔

اس بات کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کے انضمام سے بزرگوں اور اس میں شامل بچوں دونوں کے لیے زندگی کے معیار کو بہتر کیا جاسکتا ہے تاہم مضمون اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اس میں ان بنیادی وجوہات پر توجہ نہیں دی گئی جو اس رحجان کو برقرا رکھنے یعنی پاکستان میں بچوں کو چھوڑ دینے اور بزرگوں کو الگ کرنے یا نظر انداز کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

ان بنیادی معاشرتی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہوگی جو غربت، تعلیم کی کمی، وسیع خاندانی نظام میں خامیوں، سماجی تحفظ کے ناکافی ذرائع اور انسانی زندگی کے تمام مراحل پر بنیادی اقداروں میں کمی دور کرے۔

اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو ضم کرنے کی تجویز کو ایک بہت بڑے اور جامع حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جانا چاہیئے۔ یہ ایک ایسے مستقبل کی طرف قدم ہے جہاں ہر بچے کی پرورش کی جاتی ہے اور ہر بزرگ کا احترام کیا جاتا ہے۔

یہ معاشرے سے اقدامات کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے سب سے زیادہ کمزور اراکین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے اور ایسے حوصلہ افزا حل نکالے جو انہیں پیار، دیکھ بھال اور تعلق کا احساس فراہم کریں جس کے وہ حقدار ہیں۔

ایک ایسی دنیا میں جہاں ہمیں ایک دوسرے سے جوڑنے والے رشتے تیزی سے کمزور نظر آرہے ہیں اس تجویز میں پیش کردہ خیال لاوارث بزرگوں اور یتیم بچوں کو متحد کرنے کا خیال انسانی روابطے کی تبدیلی یا جذبات کی تعمیر، مزاج کو اس کے مطابق کرنے کی مضبوط یاددہانی کراتا ہے۔ یہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ انتہائی عمیق تاریکی میں بھی غیر متوقع مقامات سے امید کی کرن کی توقع کی جاسکتی ہے۔ اس کی مثال یوں لے لیں کہ ان لوگوں نے نیا خاندان پالیا ہے جنہیں کمزور تعلق یا بندھن کے سبب معاشرے نے ایک طرف کردیا ہے۔

چونکہ پاکستان بچوں کو ترک کرنے اور بزرگوں کو نظر انداز کرنے کی دل دہلا دینے والی حقیقتوں سے دوچار ہے، مضمون کی تجویز اولڈ ایج ہومز اور یتیم خانوں کو ایک ساتھ رکھنے کی امید کی کرن پیش کرتی ہے تاکہ مایوسی کی داستان دوبارہ نہ لکھی جائے اور ایک ایسا مستقبل نہ ہو جہاں بچوں کو اپنی کفالت کیلئے سڑکوں پر دھکے کھانے پڑیں اور کسی بھی بزرگ کو اپنے زندگی کے آخری سال تنہائی میں گزارنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

یہ ایک ایسے معاشرے کا وژن ہے جو قطع نظر عمر یا حالات کے ہر انسان کے موروثی وقار اور اقداروں کی قدر کرتا ہے، ایک ایسا معاشرہ جو اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اور یہ کہ ہم میں سے سب سے زیادہ کمزور کو اٹھا کر ہم خود بلند ہوجاتے ہیں۔

آگے کا راستہ چیلنجز سے بھرا ہو سکتا ہے لیکن اس کے ممکنہ ثمرات بہت زیادہ ہیں۔ تجویز میں بیان کردہ اس اختراعی انداز کو اپناتے ہوئے اور ایک زیادہ ہمدرد اور جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے سخت محنت کے لیے عہد کرنے سے ہمارے پاس لاتعداد لاوارث بچوں اور بوڑھوں کی زندگیوں کو بدلنے اور محبت اور امید کی میراث پیدا کرنے کی طاقت ہے جو آنے والی نسلوں تک برقرار رہے گی۔

Comments

Comments are closed.