BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)

انٹر بورڈ چیئرمین کونسل (آئی بی سی سی ) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے ڈگری کی تصدیق پاکستان میں ایک نیا کاروبار ہے۔ یہ تصدیقی نظام ضرورت سے زیادہ اور بلا جواز مسائل پر مشتمل ہے جو طلبہ کیلئے ڈگری کی تصدیق کا عمل مزید مشکل بنادیتا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کے بیانیوں میں سے ایک بیان نظام میں ”کیچڑ“ کو کم کرنا ہے جسے غیر ضروری کاغذی کارروائی، بیوروکریٹک رکاوٹوں ، این او سیز اور تصدیق کے نظام سے منسوب کیا گیا ہے تاہم بدقسمتی سے یہ کیچڑ زیادہ تر اداروں، تنظیموں ، تعلیمی محکموں آئی بی سی سی اور ایچ ای سی جیسے تعلیمی بورڈز میں موجود ہے۔

بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم کے لیے درخواست دینے سے پہلے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ درخواست کنندہ اپنے میٹرک ، ایف ایس سی، بی ایس اور ایم فل کی ڈگریوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ بورڈ سے امتحانی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرائیں۔ تمام تعلیمی اسناد کی تصدیق کا مشکل اور پیچیدہ عمل اہم چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایک نادیدہ مالیاتی بوجھ یعنی طلباء کو کم از کم 26,000 روپے کے کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آنے جانے میں رکاوٹیں اور طویل انتظار کی مدت جیسے مسائل بھی اس کے علاوہ ہیں۔ یہ مسائل ذہنی دباؤ بڑھانے اور تعلیمی حصول میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

یہ رکاوٹیں نہ صرف طلبہ کو اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے سے روکتی ہے جس کی پیشکش کی گئی ہو بلکہ انہیں تعلیمی ترقی کے لیے اہم امکانات سے بھی محروم کر دیتی ہے۔

ایچ ای سی کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈگری دینے والے 248 ادارے (168 سرکاری اور 80 پرائیویٹ) ہیں۔ ان میں تقریبا 20 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں جس میں 12 لاکھ طالبعلم اور 8 لاکھ طالبات شامل ہیں۔

میں اس وقت اسلام آباد میں رہتا ہوں اور مجھے اپنا میٹرک کا سرٹیفکیٹ بی آئی ایس ای کوہاٹ بھیجنے کا کام درپیش ہے۔ متعلقہ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹیل مارکس سرٹیفکیٹ (ڈی ایم سی) اور امتحانی اسناد پر اسٹامپ حاصل کرنے کے عمل کے لیے علیحدہ چالان جمع کرانے کی ضرورت ہوتی ہے، فی دستاویز 1,000 روپے، اصل کے لیے 2,000 روپے اور نقول (آئی بی سی سی کیلئے ثبوت) کیلئے 2,000 روپے چارجز ہیں جو ہر بورڈ کے مختلف ہوتے ہیں۔

مزید برآں کوہاٹ کے سفر کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دن کے سفر کے کل تخمینی اخراجات 2700 روپے ہیں جس میں رات کے قیام کا امکان شامل نہیں۔ متبادل طور پر ٹی سی ایس سروس کے ذریعے بھیجنے، جو تعلیمی اسناد کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کے کل اخراجات 930 روپے ہیں۔ اس طرح تصدیق اور ذاتی سفر کے مجموعی اخراجات 6,700 روپے بنتے ہیں۔

یہی طریقہ کار انٹرمیڈیٹ کے لیے تصدیقی عمل پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس وقت ڈگری بی آئی ایس ای پشاور سے تھی۔ ایک دن کے سفر کے لیے تقریباً 2,200 روپے کے ممکنہ سفری اخراجات درکار ہیں اور رات کے قیام کے کے لیے اضافی انتظامات کی ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ متبادل طور پر ٹی سی ایس کی سروس خطرناک ہوسکتی ہے۔

اگلا مرحلہ آن لائن اپوائنٹمنٹ کے لیے آئی بی سی سی کے پورٹل پر جانا ہے، عام طور پر اس آن لائن اپوائنٹمنٹ کیلئے کم از کم 30 سے 45 دونوں کا انتظار درکار ہوتا ہے جبکہ ادائیگی کا معاملہ بھی ناقابل واپسی ہے۔ تاہم یہ عمل پیچیدہ ہے، بیشتر طلبہ فیس چالان، 4,800 روپے، (1,200 PKR فی دستاویز) حاصل کرنے کیلئے خود بینک جانے کو ترجیح دیتے ہیں اور بینکوں کے باہر لائن سسٹم کے سبب یہ معاملہ طویل وقت کے انتظام اور مالی اخراجات دونوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

متعلقہ شخص کے بجائے اس کے اسناد کی تصدیق کرانے کی اجازت صرف خونی رشتوں کو ہے۔

میرا شہری فرض ہے کہ پورٹل پر درج تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ صبح سویرے جانے کا منصوبہ بناؤں۔ یہ تقاضے پورے نہ کرنے میں ناکامی پر مختص وقت کی مدت ختم ہو سکتی ہے۔ مزید برآں اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ تمام ڈگریاں پلاسٹک کوٹنگ کے بغیر پیش کی جائیں، مثالیں موجود ہیں، بہت سے طلبہ جنہوں نے پلاسٹک کوٹنگ کے ساتھ تصدیق کروائی ان کی اسناد تصدیق شدہ قرار نہیں دی گئی اور دستاویزات واپس تھمادی گیں۔

آئی بی سی سی کے احاطے میں داخل ہونے پر افراد کو لائن سسٹم کے ذریعے ٹوکن حاصل کرنے کے لیے 1 سے 2 گھنٹے کے انتظار کی مدت کا اندازہ لگانا چاہئیے جبکہ تصدیق کیلئے متعلقہ کھڑکی پر پہنچنے کیلئے مزید 2 سے 3 گھنٹے کا انتظار بھی ممکن ہے۔

اگر کچھ کاغذات غائب پائے جاتے ہیں، تو انہیں اگلے دن فراہم کرنے کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ تاہم یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ اپوائنٹمنٹ لیٹر کی تصدیق آئی بی سی سی ہیڈ سے ہونی چاہیئے۔ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو افراد کو ایک اور آن لائن ملاقات کا وقت طے کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ آئی بی سی سی کے چیئرمین عموماً صبح ساڑھے دس بجے اپنی ڈیوٹی شروع کرتے ہیں۔

اگلے دن آپ کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کے لیے آئی بی سی سی آفس جانا ہوگا۔ آپ آئی بی سی سی کے احاطے کے باہر قطار میں کھڑے ہوں گے۔ اس کے بعد ایک اور قطار بھی ہوگی جہاں آپ اصل ڈگری اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے تفویض کردہ ٹوکن نمبر پیش کریں گے۔ آن لائن اپوائنٹمنٹ سے لے کر اصل بیچلر اور ایم فل کی ڈگریوں کی مکمل تصدیق تک اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی تصدیق کا عمل بھی یہی ہے۔

اخلاقی طور پر ڈگریوں کی تصدیق طلباء کے لیے ایک اہم مالی بوجھ ہے ۔ پاکستان میں ڈگریوں کی تصدیق کیلئے تقریبا 52 ارب روپے سالانہ خرچہ آتا ہے۔

اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کو پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ کے ساتھ جوڑنا ہے۔

مزید برآں ادارے ایچ ای سی کو پورے گریجویٹ بیچ کی ڈگریاں پیش کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جو بعد میں ان کی تصدیق کریں گے اور متعلقہ طلباء کو تصدیق شدہ کاپیاں جاری کریں گے۔

Comments

Comments are closed.