BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور نے عدالتی امور میں حکومت یا کسی ریاستی ادارے کی جانب سے مداخلت کا الزام مسترد کردیا ہے۔

منگل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے حالیہ خط سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ عدالتی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے کسی افسر نے کسی جج سے براہ راست رابطہ کیا اور نہ ہی عدالتی امور میں مداخلت کی۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے دفتر کے ذریعے رابطہ موضوع کی نزات کی وجہ سے کیا گیا تھا جس میں سیکورٹی کے مسائل شامل تھے۔

مارچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر، اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کو ایک خط لکھ کر عدالتی امور میں انٹیلیجنس اداروں کی مداخلت پر رہنمائی طلب کی تھی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عدالتی امور میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت اور دھمکیوں سے متعلق خط پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

اس معاملے پر بات کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنی اپنی عدالتوں میں فل کورٹ میٹنگز بھی کیں۔ اسلام آباد کے ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مستقبل میں ان کے عدالتی امور میں اس طرح کی مداخلت کی صورت میں ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کی پریس کانفرنس کے مطابق پاکستان کو گزشتہ 45 سالوں سے ایسے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے مختلف اداروں کے درمیان رابطے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خط پر حکومتی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدلیہ سے کہا ہے کہ نگرانی سے متعلق بریفنگ ان کیمرہ کی جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسے عدالتی کارروائی میں مداخلت نہیں سمجھا جا سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاستوں کے پاس کچھ حساس مسائل ہیں جو عوامی بحث کے لیے مناسب نہیں ہیں۔

اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ حکومت یا کوئی ادارہ عدلیہ کے آئینی کام میں مداخلت کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہوں گا کہ میڈیا اس خط کی جانچ کرے جو سوشل میڈیا پر دستیاب ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ عدالتی عمل میں کیا رکاوٹ ہے۔

Comments

Comments are closed.