پاکستان

گوادر میں فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق

آج نیوز نے رپوٹ کیا کہ گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔...
شائع May 9, 2024

آج نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق افراد حجام کی ایک دکان پر کام کرتے تھے اور حملے کے وقت اپنے رہائشی کوارٹرمیں سو رہے تھے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Comments

200 حروف