جمہوریہ از بکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کل (بدھ) کو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے دورے کے دوران ازبک وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان نے متعدد غیر ملکی معززین اور سرکاری حکام کی میزبانی کی ہے۔
پاکستان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے والے اعلیٰ سطح سعودی تجارتی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس سے قبل ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا اور دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہماری ملاقات میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور دیگر شعبوں سمیت ہر ممکنہ حد تک دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔























Comments
Comments are closed.