تحقیقاتی کمیٹی نے پی آئی ایم ایس میں فائر سیفٹی، ہنگامی ردعمل اور انتظامی امور میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آٹھ افسران کی معطلی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ و فوجداری کارروائی کی سفارش کی؛ رپورٹ کے مطابق آگ کا حتمی سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا، تاہم حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی اور پہلے سے نشاندہی شدہ خامیوں پر کارروائی نہ ہونا سامنے آیا ہے