قرض کی تفصیلات کے مطابق 81.37 ٹریلین روپے کے مجموعی قرض میں ملکی قرض 55.36 ٹریلین روپے، بیرونی قرض 23.16 ٹریلین روپے جبکہ آئی ایم ایف کا قرض 2.74 ٹریلین روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کے مطابق جامع اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے پائیدار معاشی استحکام ضروری ہے جو کمیونٹیز کو بہتر بنائے اور سب کے لیے خوشحالی کو یقینی بنائے۔