BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 60.31 Increased By ▲ 0.39 (0.65%)
BIPL 24.70 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.30 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 17.64 Increased By ▲ 0.46 (2.68%)
DGKC 202.68 Decreased By ▼ -2.37 (-1.16%)
FABL 93.85 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 60.59 Decreased By ▼ -0.33 (-0.54%)
FFL 14.83 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
GGL 21.00 Decreased By ▼ -0.35 (-1.64%)
HBL 303.76 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 212.00 Increased By ▲ 0.57 (0.27%)
HUMNL 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 25.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 107.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.62%)
OGDC 310.99 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 34.30 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 13.25 Decreased By ▼ -0.21 (-1.56%)
PIOC 283.85 Decreased By ▼ -1.05 (-0.37%)
PPL 223.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 81.80 Increased By ▲ 1.28 (1.59%)
SNGP 92.13 Increased By ▲ 1.09 (1.2%)
SSGC 25.58 Increased By ▲ 1.59 (6.63%)
TELE 7.77 Increased By ▲ 0.30 (4.02%)
TPLP 13.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.66%)
TRG 54.05 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.03 (2.5%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں مئی 2027 سے شروع کرنے کا ہدف

  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور مالدیپ کے وزیر سیاحت و شہری ہوا بازی محمد سعید کے درمیان ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری اور بحری روابط کے فروغ کیلئے مئی 2027 میں براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس معاملے پر کراچی میں فوڈ ایگ پاکستان 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور مالدیپ کے وزیر سیاحت و شہری ہوا بازی محمد سعید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

مالدیپ کے وزیر سے ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اقتصادی تعاون کے وسیع تر لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی جس میں براہِ راست فضائی رابطوں، بحری روابط، دوطرفہ تجارت، سیاحت، سرمایہ کاری، صحت کی سہولتوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے شامل ہیں۔

بیان کے مطابق، مالدیپ کے وفد نے ضروری انتظامات کی تکمیل سے مشروط پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز مئی 2027 میں کرنے کا ہدف مقرر کرنے سے آگاہ کیا۔

مالدیپ کی قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مجوزہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ براہِ راست فضائی رابطوں کے ساتھ تجارتی لحاظ سے قابلِ عمل بحری جہاز رانی کی خدمات دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط، سیاحت اور تجارت کو نمایاں طور پر مضبوط بناسکتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پائیدار رابطوں کا قیام قابلِ اعتماد سپلائی چینز کی تشکیل اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ناگزیر ہے۔

جام کمال نے پاکستانی برآمدات کیلئے اہم مواقع کی نشاندہی کی جن میں بالخصوص غذائی اور زرعی مصنوعات، ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، چمڑے، تعمیراتی سامان اور دیگر صنعتی اشیا شامل ہیں۔

ملاقات میں مالدیپ کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا، خصوصاً حلال سیاحت اور اسلامی شریعت کے مطابق ریزورٹس کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

مالدیپ کے وفد نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنی سیاحتی شعبے میں تنوع کی حکمتِ عملی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی اور اپنے جزیرہ ریزورٹ ماڈل میں حلال سیاحت کے لیے نسبتاً لچکدار سرمایہ کاری کے انتظامات کو اجاگر کیا۔دونوں جانب سے طبی سیاحت، صحت کے شعبے میں شراکت داری اور پاکستانی ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی اداروں کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انسانی وسائل کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی باہمی تعاون کے اہم شعبوں میں شامل قرار دیا گیا۔

مالدیپ کی جانب سے صحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت کی بڑھتی ضرورت کو اجاگر کیا گیا اور تربیتی ہوٹل قائم کرنے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

جام کمال نے تجویز دی کہ پاکستانی تربیتی ادارے مالدیپ کے ہوٹلوں اور ریزورٹس کی ضروریات کے مطابق خصوصی تربیتی پروگرام تیار کرسکتے ہیں جس سے پاکستانی ہنرمند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کو مالدیپ اور مشرقی افریقی منڈیوں، بشمول تنزانیہ، سے ملانے والے تجارتی لحاظ سے قابلِ عمل بحری اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کی ترقی کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ باقاعدہ بحری جہاز رانی کی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سامان کی مناسب دوطرفہ نقل و حمل ضروری ہوگی۔

براہِ راست فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور متعلقہ شعبوں کے دیگر فریقوں سے رابطوں کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔

Comments

200 حروف