BR100 Increased By (0.92%)
BR30 Increased By (0.99%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 60.01 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
BIPL 24.53 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.37 Increased By ▲ 0.21 (0.67%)
CNERGY 11.63 Increased By ▲ 0.05 (0.43%)
DFML 16.61 Increased By ▲ 0.22 (1.34%)
DGKC 205.44 Increased By ▲ 1.93 (0.95%)
FABL 93.79 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 61.00 Increased By ▲ 0.79 (1.31%)
FFL 14.91 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
GGL 21.03 Increased By ▲ 1.02 (5.1%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 2.93 (0.97%)
HUBC 212.30 Decreased By ▼ -0.43 (-0.2%)
HUMNL 8.18 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.87 Increased By ▲ 0.37 (1.45%)
MLCF 107.79 Increased By ▲ 1.03 (0.96%)
OGDC 312.13 Increased By ▲ 1.48 (0.48%)
PAEL 34.60 Increased By ▲ 0.42 (1.23%)
PIBTL 13.53 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 283.05 Increased By ▲ 3.75 (1.34%)
PPL 225.24 Increased By ▲ 2.94 (1.32%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 0.81 (1.02%)
SNGP 91.39 Increased By ▲ 0.39 (0.43%)
SSGC 23.62 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
TPLP 13.62 Increased By ▲ 0.79 (6.16%)
TRG 54.06 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.04 (-3.23%)
مارکٹس

ٹرمپ کی مداخلت کے بعد این ویڈیا کے بورڈ کا فیصلہ تبدیل، جینسن ہوانگ دوبارہ سی ای او مقرر

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اپنے فیصلے سے اچانک پیچھے ہٹنے کے اقدام نے کمپنی کی خودمختاری اور انتظامی نظام پر سوالات کھڑے کردیے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر این ویڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا۔ یہ حیران کن یوٹرن ان کے غیر ازدواجی تعلقات کے انکشافات پر استعفیٰ دینے کے بعد سامنے آیا ہے جسے وال اسٹریٹ کی جانب سے پذیرائی جبکہ امریکی قانون سازوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے۔

ہوانگ کی دوبارہ بطور سی ای او واپسی ایسے ہنگامہ خیز ہفتے کے اختتام پر ہوئی ہے جس کے دوران پیش آنے والے واقعات نے مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل مچانے کے ساتھ اے آئی کے پورے شعبے کو متاثر کیا۔ یہ شعبہ چِپس کی فراہمی سے لے کر صنعت کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے لیے مالی معاونت تک، تقریباً ہر معاملے میں این ویڈیا پر انحصار کرتا رہا ہے۔

تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اپنے فیصلے سے اچانک پیچھے ہٹنے کے اقدام نے کمپنی کی خودمختاری اور انتظامی نظام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ گورننس کے ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ بورڈ کے چیئرمین ہاروی جونز کے اس بیان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہوانگ کو دوبارہ سی ای او مقرر نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کا ذاتی طرزِ عمل کمپنی کے ضابطۂ اخلاق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کمپنی کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئیں۔

ہوانگ کی واپسی سے وال اسٹریٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا۔ کمپنی کے شیئرز کی قیمت 31.5 فیصد بڑھ کر کاروباری دن کے اختتام پر بند ہوئی جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس طرح چِپ ساز کمپنی ایپل کے بعد مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے ایک بار پھر دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی۔

تاہم حصص کی قیمت میں اس اضافے کے باوجود 12 نومبر کو ہوانگ کے استعفے کے بعد ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ نہیں ہوسکا۔

این ویڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بورڈ کو یقین ہے کہ ہوانگ کی بحالی سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس مؤقف کی حمایت کی۔

ہوانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی میں دوبارہ واپسی ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور وہ کام پر واپس جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

کمپنی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ملازمین نے نعروں اور تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔

اوشن پارک ایسٹ مینجمنٹ کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر جیمز سینٹ اوبن نے کہا کہ جینسن کی واپسی مکمل طور پر غیر متوقع نہیں، تاہم یہ امریکا میں کارپوریٹ گورننس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک تشویش ناک پیغام ضرور دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی اعلیٰ عہدیدار کو اپنی مثال آپ سمجھا جاتا ہو تو اس کے لیے بعض اوقات مختلف معیار اپنائے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوانگ کو اب بھی کانگریس کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دونوں بڑی امریکی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے ہوانگ کی بطور سی ای او بحالی پر شدید اعتراضات اٹھائے اور کانگریس سے چِپ سیکیورٹی ایکٹ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس مجوزہ قانون کا مقصد قانونی طور پر برآمد کی جانے والی جدید چِپس کو چین منتقل ہونے سے روکنا ہے جہاں ان کی فروخت پر پابندیاں عائد ہیں۔

امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ امریکی قومی سلامتی کے بجائے اپنے مالی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جبکہ ریاست نیبراسکا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر پیٹ رِکیٹس نے کہا کہ ہوانگ کی واپسی سے این ویڈیا قومی سلامتی سے متعلق خدشات اور غیر واضح چِپس کے معاملے پر جوابدہی سے بری الذمہ نہیں ہوجاتی۔

ہوانگ کے حق میں ٹرمپ کی حمایت

ہوانگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایلون مسک سمیت صنعت کے دیگر سرکردہ رہنماؤں اور بعض سرمایہ کاروں کے شدید اصرار پر دوبارہ عہدہ سنبھالا۔

ان کی علیحدگی کے اثرات سلیکون ویلی سے تائی پے تک محسوس کیے گئے۔

ہوانگ کی بحالی کے مطالبے کیلئے شروع کی گئی ایک آن لائن درخواست پر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کیے جو تنازع کے دوران عہدے سے مستعفی ہونے والے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حق میں غیر معمولی عوامی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹرمپ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جینسن ہوانگ کی واپسی کیلئے میری مداخلت انتہائی اہم تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے 2025 کے سالانہ مالیاتی گوشواروں اور 2026 میں حصص کی خرید و فروخت سے متعلق اعلانات کے جائزے کے مطابق ٹرمپ کے پاس نیوڈیا کے حصص کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔ پیر کو این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں ہونے والے اضافے سے ٹرمپ کے ذاتی اثاثوں کی مالیت میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک اضافہ ہوسکتا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کے حصص اور بانڈز پر مشتمل سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کا انتظام آزادانہ طور پر تیسرے فریق کے مالیاتی ادارے کرتے ہیں اور نہ ہی صدر اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ سرمایہ کاری کے طریقہ کار کی ہدایت دے یا اس پر اثر انداز ہو سکے۔

این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہوانگ کے معاشقوں کا اپنے بیان میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ، جن پر بیجنگ سے روابط رکھنے کا الزام ہے، کے علاوہ جینسن ہوانگ پر این ویڈیا کے کم از کم دو ملازمین کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے کا بھی الزام ہے۔

جینسن ہوانگ نے اپنی اہلیہ سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی ہے، تاہم انہوں نے مبینہ تعلقات کی انفرادی تفصیلات پر اب تک عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

چین نے جاسوسی سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔

رائٹرز کی جانب سے ایلس ہوانگ سے رابطے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

ہوانگ کی واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چین کو جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چِپس کی فراہمی کے معاملے پر واشنگٹن میں این ویڈیا کو سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

امریکی حکام نے چِپس کی بعض کھیپوں اور چینی کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والے بیرونِ ملک ڈیٹا سینٹرز کے لیے لائسنسنگ کے ضوابط مزید سخت کردیے ہیں جبکہ قانون ساز ہوانگ سے پوچھ گچھ کی تیاری کر رہے ہیں جو چینی منڈی تک زیادہ رسائی کے حامی رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کے مطابق، ہوانگ نے 3 دسمبر کو ہونے والی عوامی سماعت میں سینیٹ کے سامنے پیش ہوکر بیان دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ہوانگ کے ذاتی ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ٹرمپ نے سی این بی سی کو بتایا کہ انہوں نے این ویڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی برآمدی پابندیوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ قومی سلامتی کے مناسب تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments

200 حروف