BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Increased By (0.27%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 60.80 Increased By ▲ 0.26 (0.43%)
BIPL 24.41 Increased By ▲ 0.16 (0.66%)
BOP 31.21 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
DFML 15.69 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 1.99 (0.99%)
FABL 95.91 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
FCCL 60.85 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
FFL 14.83 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
GGL 19.82 Decreased By ▼ -0.07 (-0.35%)
HBL 309.51 Increased By ▲ 1.29 (0.42%)
HUBC 207.69 Increased By ▲ 0.67 (0.32%)
HUMNL 8.30 Decreased By ▼ -0.09 (-1.07%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.89 Increased By ▲ 0.17 (0.69%)
MLCF 106.08 Increased By ▲ 1.18 (1.12%)
OGDC 316.12 Decreased By ▼ -0.09 (-0.03%)
PAEL 35.86 Increased By ▲ 0.30 (0.84%)
PIBTL 14.13 Increased By ▲ 0.13 (0.93%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 2.47 (0.9%)
PPL 227.60 Increased By ▲ 0.37 (0.16%)
PRL 80.22 Decreased By ▼ -0.65 (-0.8%)
SNGP 94.51 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
TELE 7.70 Increased By ▲ 0.22 (2.94%)
TPLP 13.00 Increased By ▲ 0.08 (0.62%)
TRG 53.40 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
UNITY 8.99 Decreased By ▼ -0.34 (-3.64%)
WTL 1.31 Decreased By ▼ -0.07 (-5.07%)
پاکستان

پاکستان اور ترکمانستان کا وسطی ایشیا کیلئے نئے تجارتی راہداریوں پر غور

  • یہ پیش رفت پیر کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکمانستان کے وزیر تجارت و خارجہ اقتصادی تعلقات دورت گلی سلیمانوف کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی سطح پر مال برداری کے اخراجات میں اضافے اور روایتی تجارتی راستوں میں رکاوٹوں کے باعث پاکستان نے ترکمانستان کے راستے وسطی ایشیا کے ساتھ نئے تجارتی راہداریوں کے قیام کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد اور اشک آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے، جلد خراب ہونے والی اشیائے خورونوش کے لیے کارگو سروسز، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کے ٹرکنگ کوریڈورز اور سنگ مرمر سمیت دیگر برآمدات کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

یہ پیش رفت پیر کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکمانستان کے وزیر تجارت و خارجہ اقتصادی تعلقات دورت گلی سلیمانوف کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے، علاقائی روابط مضبوط بنانے، منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس سے قبل ہوئی، جو 17 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے۔

جام کمال خان نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو عملی تجارتی شراکت داریوں میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، خصوصاً ٹیکسٹائل، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت اجاگر کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی نشاندہی اور تجارتی اعتبار سے قابل عمل انتظامات کی تیاری کے لیے مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

عالمی اقتصادی صورتحال میں تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مال برداری کے اخراجات میں اضافے اور روایتی تجارتی راستوں میں رکاوٹوں نے علاقائی اقتصادی انضمام کی اہمیت بڑھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے والے ابھرتے ہوئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہیں۔

جام کمال نے اسلام آباد اور اشک آباد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ساتھ زرعی اور غذائی مصنوعات کی ترسیل کے لیے چارٹرڈ کارگو سروسز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں دارالحکومتوں کے درمیان فضائی فاصلے کی نسبتاً کم مسافت وقت کے لحاظ سے حساس برآمدات کے لیے ایک اہم فائدہ فراہم کرسکتی ہے۔

ترکمانستان کے وزیر نے بہتر فضائی رابطوں کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ اس تجویز پر آئندہ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوران متعلقہ ہوا بازی کے حکام کے ساتھ مزید بات چیت کی جاسکتی ہے۔

زمینی راستوں کے ذریعے علاقائی روابط پر گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے وسطی ایشیائی منڈیوں میں پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور علاقائی نقل و حمل کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے بیڑے میں اضافے کو اجاگر کیا۔

انہوں نے سرحد پار نقل و حرکت کو آسان بنانے، متبادل تجارتی راہداریوں کا جائزہ لینے اور دوطرفہ تجارت کو متاثر کرنے والے لاجسٹک مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستانی سنگ مرمر اور دیگر برآمدات کو وسطی ایشیائی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے ممکنہ متبادل راستوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال نے کاروباری ویزوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کی آسان نقل و حرکت سے علاقائی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ملاقات کے دوران ترکمانستان کے وزیر دورت گلی سلیمانوف نے دوطرفہ تجارت میں حالیہ کمی کے رجحان کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 2025 میں 36 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا، تاہم یہ 2024 کے مقابلے میں تقریباً 23 فیصد کم تھا۔ 2026 کے پہلے 9 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت تقریباً 15 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 56 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

دورت گلی سلیمانوف نے اس کمی کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کو قرار دیا اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ روایتی تجارتی حجم بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنی برآمدات میں تنوع لانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے تجارت کو سہل بنانے کے لیے قابل برآمد مصنوعات کی تازہ فہرستوں، درآمدی ضروریات سے متعلق معلومات کے تبادلے اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی تجویز پیش کی۔

دونوں وزرا نے تجارتی امور پر باقاعدہ رابطے اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری ماریہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا، جبکہ ترکمانستان کی جانب سے بھی دونوں وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے ایک ہم منصب نامزد کیا گیا۔

جام کمال خان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے جاری پانچ سالہ ٹیرف کو معقول بنانے کے پروگرام سے آگاہ کیا اور وضاحت کی کہ کسٹمز ڈیوٹیز میں بتدریج کمی سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

دونوں فریقین نے چیمبرز آف کامرس، صنعتی انجمنوں اور کاروباری برادریوں کے درمیان براہ راست روابط مضبوط بنانے کے علاوہ پاکستان کی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں ترکمانستان کی شرکت بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments

200 حروف