BR100 Increased By (0.8%)
BR30 Increased By (1.35%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.72 (1.29%)
BIPL 23.31 Decreased By ▼ -0.21 (-0.89%)
BOP 27.51 Increased By ▲ 0.29 (1.07%)
CNERGY 12.72 Increased By ▲ 0.42 (3.41%)
DFML 15.88 Decreased By ▼ -0.18 (-1.12%)
DGKC 183.30 Increased By ▲ 1.86 (1.03%)
FABL 90.70 Increased By ▲ 0.96 (1.07%)
FCCL 52.62 Increased By ▲ 1.01 (1.96%)
FFL 12.97 Decreased By ▼ -0.11 (-0.84%)
GGL 19.66 Increased By ▲ 0.61 (3.2%)
HBL 284.62 Increased By ▲ 2.50 (0.89%)
HUBC 188.62 Increased By ▲ 0.31 (0.16%)
HUMNL 8.11 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
KEL 5.80 Increased By ▲ 0.15 (2.65%)
LOTCHEM 22.93 Increased By ▲ 0.42 (1.87%)
MLCF 90.41 Increased By ▲ 1.58 (1.78%)
OGDC 302.46 Increased By ▲ 1.54 (0.51%)
PAEL 32.75 Increased By ▲ 0.35 (1.08%)
PIBTL 13.21 Increased By ▲ 0.32 (2.48%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.27 Increased By ▲ 2.91 (1.37%)
PRL 96.09 Increased By ▲ 0.38 (0.4%)
SNGP 90.20 Increased By ▲ 0.47 (0.52%)
SSGC 22.72 Increased By ▲ 0.19 (0.84%)
TELE 6.71 Increased By ▲ 0.16 (2.44%)
TPLP 11.52 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
TRG 54.71 Increased By ▲ 1.03 (1.92%)
UNITY 7.72 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
WTL 0.96 Increased By ▲ 0.08 (9.09%)
دنیا

مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک سے مذاکرات کے بعد ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کی سپریم لیڈر سے ملاقات

  • علاقائی طاقتوں سے مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطح پر ایرانی ملاقاتیں، تنازع کے خاتمے کے لیے تہران کے مطالبات پر زور
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے منگل کے روز سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، جو مارچ میں اپنے والد کے قتل کے بعد ان کی جانشینی سنبھالنے کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے۔ یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندوں سے مذاکرات کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے مفادات کے تحفظ اور اپنی شرائط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پیر کے روز تہران کا دورہ کیا۔ خطے میں یہ تنازع فروری میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔

یہ مذاکرات ایران اور ان تینوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر پہلا رابطہ تھے، جنہوں نے اگست میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ جنگ کے باعث سعودی عرب اور یمن کی حوثی تحریک بھی براہِ راست تصادم میں آ چکی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، منگل کے روز بتایا گیا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اور محسن رضائی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ’’آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھ کر قومی اور علاقائی سلامتی کا تحفظ اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا‘‘ بھی زیرِ بحث آیا۔

ایران کے ایک عہدیدار نے پیر کے روز رائٹرز کو بتایا تھا کہ مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوگی اور اس معاملے پر اس وقت تک گفتگو نہیں کی جائے گی جب تک تہران کے جنگ کے خاتمے سے متعلق مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے۔ ایران اس حوالے سے مغربی ممالک کے ان خدشات کو مسترد کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے ہے۔

ایران کی شرائط میں ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اور ایرانی تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تین ہفتے قبل کہا تھا کہ جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کو یورینیم کی افزودگی کم کرنا ہوگی۔

Comments

200 حروف