دنیا
مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کی تہران میں ایرانی عہدیداروں سے آج ملاقات ہوگی
- سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے
مکہ معاہدے میں شامل ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام پیر کو تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی سطح پر رابطوں اور ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس معاملے سے آگاہ دو افراد نے یہ بات بتائی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔ دونوں افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں۔
ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔


Comments