دنیا
ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم کرنے یا تنازع ماند پڑنے دینے پر غور
- ’’ہم جنگ بہت جلد ختم کر سکتے ہیں،‘‘ امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا واشنگٹن کو جنگ فوری طور پر ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یا تنازع کو بتدریج ماند پڑنے دینا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’’ہم اسے بہت جلد ختم کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’کیا ہم اسے مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں یا اسے بتدریج ماند پڑنے دینا چاہتے ہیں؟‘‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا روانگی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔‘‘


Comments