BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.21 (0.37%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.17 Decreased By ▼ -0.08 (-0.27%)
CNERGY 12.50 Increased By ▲ 0.11 (0.89%)
DFML 16.45 Decreased By ▼ -0.15 (-0.9%)
DGKC 184.60 Decreased By ▼ -0.92 (-0.5%)
FABL 92.35 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
FCCL 52.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.1%)
FFL 14.15 Increased By ▲ 0.14 (1%)
GGL 19.26 Increased By ▲ 0.15 (0.78%)
HBL 296.60 Decreased By ▼ -3.26 (-1.09%)
HUBC 200.74 Increased By ▲ 1.07 (0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.09 (0.97%)
KEL 6.07 Increased By ▲ 0.11 (1.85%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 90.82 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
OGDC 306.50 Decreased By ▼ -2.16 (-0.7%)
PAEL 34.05 Increased By ▲ 0.32 (0.95%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 235.05 Decreased By ▼ -1.56 (-0.66%)
PPL 219.40 Increased By ▲ 1.05 (0.48%)
PRL 92.90 Increased By ▲ 1.78 (1.95%)
SNGP 90.64 Decreased By ▼ -0.60 (-0.66%)
SSGC 23.10 Increased By ▲ 0.06 (0.26%)
TELE 7.19 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
TPLP 12.40 Increased By ▲ 0.60 (5.08%)
TRG 55.24 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 7.68 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ایران امریکا تنازع میں اختلافات کم کرانے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایران امریکا تنازع میں دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران امریکا تنازع کے مذاکرات کے ذریعے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے، جبکہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ضروری ہے۔

سی این این کے ساتھ انٹرویو کے ایک حصے میں، جسے ادارے کے نمائندے ایوان واٹسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اختلافات کم کرنے اور پُرامن حل کے حصول میں مدد کے لیے ہر ممکن اور ضروری کوشش جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک انتہائی دیانت دار ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور اس کی غیر جانب داری دیانت داری کے ساتھ برقرار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شراکت داروں اور دوست ممالک کے سامنے اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کیا ہے۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں جبکہ خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بات کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھاتے۔ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے پھیلاؤ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں، جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات دیرینہ سفارتی، سیاسی، عسکری اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اچانک وجود میں نہیں آیا اور اس پر عمل درآمد اور اس کے نتائج کا دائرہ مکمل طور پر دفاعی ہوگا۔

احمد شریف چوہدری کے مطابق اس اقدام کا مقصد ممالک کو دوست یا دشمن قرار دینا نہیں، بلکہ سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد، مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے پاس عسکری، سفارتی اور دیگر شعبوں میں نمایاں صلاحیتیں موجود ہیں، جبکہ اس اتحاد کا بنیادی مقصد سعودی عرب اور حرمین شریفین کا دفاع ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دو ماہ قبل سہ فریقی دفاعی فریم ورک پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی، عسکری رابطہ کاری مضبوط بنانے کے لیے طریقۂ کار وضع کیا گیا۔

Comments

200 حروف