BR100 Increased By (1.91%)
BR30 Increased By (2.79%)
KSE100 Increased By (1.56%)
KSE30 Increased By (1.67%)
BAFL 56.76 Increased By ▲ 0.71 (1.27%)
BIPL 24.71 Increased By ▲ 0.21 (0.86%)
BOP 29.72 Increased By ▲ 0.83 (2.87%)
CNERGY 12.93 Increased By ▲ 0.72 (5.9%)
DFML 16.91 Increased By ▲ 0.20 (1.2%)
DGKC 186.97 Increased By ▲ 3.97 (2.17%)
FABL 93.53 Increased By ▲ 1.19 (1.29%)
FCCL 51.85 Increased By ▲ 1.85 (3.7%)
FFL 13.99 Increased By ▲ 0.17 (1.23%)
GGL 19.26 Increased By ▲ 0.59 (3.16%)
HBL 302.83 Increased By ▲ 7.62 (2.58%)
HUBC 201.33 Increased By ▲ 5.76 (2.95%)
HUMNL 9.27 Decreased By ▼ -0.02 (-0.22%)
KEL 5.59 Decreased By ▼ -0.03 (-0.53%)
LOTCHEM 25.72 Increased By ▲ 0.42 (1.66%)
MLCF 91.29 Increased By ▲ 3.05 (3.46%)
OGDC 317.05 Increased By ▲ 6.71 (2.16%)
PAEL 33.98 Increased By ▲ 0.97 (2.94%)
PIBTL 13.57 Increased By ▲ 0.38 (2.88%)
PIOC 236.64 Increased By ▲ 5.63 (2.44%)
PPL 221.12 Increased By ▲ 4.64 (2.14%)
PRL 94.38 Increased By ▲ 6.96 (7.96%)
SNGP 90.69 Increased By ▲ 2.62 (2.97%)
SSGC 23.07 Increased By ▲ 0.59 (2.62%)
TELE 7.24 Increased By ▲ 0.27 (3.87%)
TPLP 11.74 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
TRG 55.34 Increased By ▲ 3.89 (7.56%)
UNITY 7.75 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
WTL 1.00 Increased By ▲ 0.01 (1.01%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا موسم سرما کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر غور

  • گیس لوڈ مینجمنٹ حکمتِ عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے، وزیر اعظم
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے رواں موسم سرما میں مقامی گیس کی فراہمی کے لیے گھریلو شعبے کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسم سرما کے دوران گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

ایک بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیشگی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے حکام پر زور دیا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ حکمتِ عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے اور موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کو گیس لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی گیس کی فراہمی میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کے لیے مختص کی جائے گی۔

گھریلو سطح پر مقامی گیس کے متبادل توانائی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موجود گیس کے ذخائر سے بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام اقسام کے برقی، پانی گرم کرنے اور عمارتوں کو گرم رکھنے والے آلات کے لیے فنانسنگ کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ہارون اختر، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف