پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کے لیے تہران پہنچ گئے
- دورے کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے
وزیر داخلہ محسن نقوی پیر کو تہران پہنچ گئے، جہاں ان کے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق محسن نقوی اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔
تسنیم نے اس سے قبل باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ محسن نقوی کا دورہ ایران اور امریکا کے درمیان معاملات سے متعلق نہیں، جبکہ دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کا محور دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون ہوگا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ محسن نقوی ایران کے لیے کوئی پیغام لے کر نہیں گئے اور نہ ہی ایران کی جانب سے ان کے ذریعے امریکا کو کوئی پیغام بھیجے جانے کی توقع ہے۔
تسنیم نے مزید رپورٹ کیا کہ ایران کی سات شرائط پہلے ہی امریکا تک واضح طور پر پہنچائی جاچکی ہیں اور تہران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


Comments