BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.29 Decreased By ▼ -1.44 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.15 Decreased By ▼ -2.76 (-1.22%)
PRL 93.30 Increased By ▲ 0.28 (0.3%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.84 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

اسحاق ڈار 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

  • اسحاق ڈار جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتوار کو نیویارک روانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی ہفتے کے دوران وسیع اور متنوع مصروفیات ہوں گی۔

بیان کے مطابق اسحاق ڈار جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کریں گے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے متعدد وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا سالانہ رابطہ اجلاس اور دیگر رابطہ گروپ کے اجلاس شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی کاز کیلئے پاکستان کی مضبوط حمایت کے اظہار کے طور پر نائب وزیراعظم فلسطین کے معاملے پر کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ ان میں 8 عرب و اسلامی ممالک کے گروپ کا اجلاس اور دو ریاستی حل کے نفاذ کیلئے عالمی اتحاد کا اعلیٰ سطح وزارتی اجلاس بھی شامل ہے۔

اسحاق ڈار مصنوعی ذہانت کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح بریفنگ کے دوران پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح دوطرفہ ملاقاتوں اور دیگر اہم سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان وسیع سفارتی سرگرمیوں کے دوران اسحاق ڈار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو اجاگر کریں گے اور اہم علاقائی و بین الاقوامی چیلنجز پر دیگر ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

Comments

200 حروف