BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.57%)
KSE100 Decreased By (-0.74%)
KSE30 Decreased By (-0.73%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.90 Decreased By ▼ -1.20 (-0.39%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.05 Decreased By ▼ -0.58 (-1.63%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 221.34 Decreased By ▼ -5.57 (-2.45%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.54 Decreased By ▼ -0.26 (-3.33%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.28%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
اداریہ

مالیاتی شفافیت کیلئے پارلیمانی نگرانی ضروری

  • مالی سال 2026-27 کا بجٹ نہ صرف اخراجات کی تقسیم بلکہ محصولات کے ذرائع کے حوالے سے بھی ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ اشرافیہ نواز بجٹ ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے سالانہ فِسکل ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں، جو زیرِ جائزہ سال کے اختتام پر جاری کی گئی، قرار دیا ہے کہ پاکستان میں عوامی مالیات پر پارلیمانی نگرانی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں تین بنیادی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو مالیاتی شفافیت کو بہتر بنا سکتے ہیں: (i) بجٹ کی تجاویز کو عوام کے لیے دستیاب بنانا؛ (ii) حکومتی قرضوں کی ذمہ داریوں، بشمول سرکاری ملکیتی اداروں کی قرضوں سے متعلق ذمہ داریوں، کی تفصیلی معلومات فراہم کرنا؛ اور (iii) فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے بجٹ کو پارلیمانی نگرانی کے تابع بنانا۔

وزارت خارجہ نے ان مشاہدات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اصرار کیا کہ پاکستان مالیاتی شفافیت، بجٹ سازی کے عمل اور مالیاتی معلومات کے افشا کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بہترین طریقہ کار پر عمل پیرا ہے، اور ملک اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک پروگرام کے تحت ہے جس کا مقصد ساختی اصلاحات اور مالیاتی انتظام میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

بجٹ کی دستاویزات معمول کے مطابق پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیے جانے کے دن وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جاتی ہیں۔ عام طور پر بجٹ مالی سال کے اختتام، یعنی 30 جون، سے تقریباً تین ہفتے قبل پیش کیا جاتا ہے۔ بجٹ میں تمام اخراجات کی تفصیل شامل ہوتی ہے، جن میں دفاعی اخراجات بھی شامل ہیں، جبکہ درمیانی مدت کی قرضہ حکمت عملی کی دستاویز بھی فراہم کی جاتی ہے۔ درحقیقت، بجٹ میں مختلف مدات کے لیے مختص رقوم کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں محصولات کے ذرائع، بالخصوص بعض مخصوص مدات میں اضافے، کو ماضی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طریقہ کار کے برعکس تفصیلی طور پر بیان کرنے کے بجائے مجموعی اعداد و شمار کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔

بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کے بعد دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں برائے خزانہ کو بھیج دیا جاتا ہے، جہاں بحث و غور کے نتیجے میں ترامیم اور سفارشات مرتب کی جاتی ہیں، جنہیں حکومت قبول بھی کرسکتی ہے اور مسترد بھی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق بجٹ کی بڑی مدات میں تبدیلی کرنے کی ان کی صلاحیت انتہائی محدود ہے، بالخصوص قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات، دفاعی اخراجات اور پنشن کے حوالے سےاخراجات۔ دفاعی اخراجات کی ایک بڑی وجہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خطرات ہیں، جبکہ پنشن کے اخراجات ریاستی ملازمین کی پنشن کی صورت میں ٹیکس دہندگان برداشت کرتے ہیں۔ یہ تینوں مدات مجموعی طور پر ملک کے کل جاری اخراجات کا 70 فیصد اور مالی سال 2026-27 کے کل اخراجات کا 67 فیصد بنتی ہیں۔

وفاقی حکومت کے سول انتظامی امور چلانے اور ملک بھر میں ٹیرف یکساں رکھنے کی بڑی حد تک ناقص پالیسی کے تحت دی جانے والی سبسڈیز کے باعث بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے مختص رقم انتہائی محدود رہتی ہے، جو کل بجٹ کا محض 4 سے 5 فیصد سے زیادہ نہیں۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب بی آئی ایس پی کے لیے مختص رقم بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک شرط بن چکی ہے۔ حکومت کو فی مستحق فرد مختص رقم میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ اسٹاف لیول معاہدے کے حصول میں تاخیر اور اس کے نتیجے میں قرض کی قسط جاری ہونے کے امکانات معطل ہونے کا خطرہ مسلسل موجود رہتا ہے۔

تاہم پاکستان میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے بیشتر قوانین کی طرح بجٹ کے معاملے میں بھی منظوری اور عمل درآمد کے درمیان بہت سے مسائل موجود ہیں۔ اس حوالے سے بزنس ریکارڈر نے دو بڑے مستقل مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ بجٹ میں مقرر کیا جانے والا محصولات وصولی کا ہدف حد سے زیادہ پُرامید ہوتا ہے، جسے آئی ایم ایف کی منظوری بھی حاصل ہوتی ہے۔ اسے ملک کے علاقائی اوسط شرحِ نمو تک مسلسل نہ پہنچ پانے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز بجٹ میں مختص رقوم اور محصولات کے معاملات سے تقریباً لاتعلق رہتے ہیں۔ بجٹ پر بہت کم یا کوئی خاص بحث نہیں ہوتی، سوائے ان معاملات کے جو مخصوص پریشر گروپوں کے مفادات پر اثر انداز ہوتے ہوں۔

مالی سال 2026-27 کا بجٹ نہ صرف اخراجات کی تقسیم بلکہ محصولات کے ذرائع کے حوالے سے بھی ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ اشرافیہ نواز بجٹ ہے، جبکہ ان اقدامات کے حوالے سے پارلیمنٹیرینز کی بے اعتنائی اب تشویشناک حد تک معمول سمجھی جانے لگی ہے۔

جب تک اس صورتحال میں تبدیلی نہیں آتی، مالیاتی شفافیت محض ایک خواب ہی رہے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف