BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ نے ایران معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے پر عمان پر بمباری کی دھمکی دیدی

  • اگر عمان نے راستے میں رکاوٹ ڈالی تو ہم اس پر شدید بمباری کریں گے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمان آبنائے ہرمز سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے میں ’’رکاوٹ بنتا ہے‘‘ تو امریکا عمان پر بمباری کرے گا، جبکہ انہوں نے ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کے صحافی ٹرے ینگسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمان راستے میں آیا تو ہم اس پر شدید بمباری کریں گے۔وہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول سے متعلق عمان اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کا حوالہ دے رہے تھے، جبکہ واشنگٹن بھی تہران کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی اور عمانی حکام کئی ہفتوں سے اس اہم بحری گزرگاہ سے مستقبل میں بحری آمدورفت کے انتظامات پر مذاکرات کررہے ہیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے پیر کو کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ اعلامیے کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔

تاہم ٹرمپ بارہا اصرار کرچکے ہیں کہ آبنائے ہرمز، جسے تہران نے 28 فروری کو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد مؤثر طور پر بند کردیا تھا، امریکا کے کنٹرول میں ہے، اگرچہ وہاں سے بحری آمدورفت محدود سطح پر جاری ہے۔

ٹرمپ نے جمعے کو دعویٰ کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین کا حصہ قرار دینے تک کا اعلان کرسکتے ہیں، جس پر ایران نے جواب دیا کہ یہ اہم توانائی گزرگاہ، جس کی ناکہ بندی ایران نے کررکھی ہے، ایرانی ہی رہے گی۔

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے سے قبل آبنائے ہرمز کو کھلی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہ سمجھا جاتا تھا۔ اس راستے سے عالمی توانائی کی بڑی مقدار کے علاوہ دیگر اشیا بھی منتقل ہوتی ہیں۔

تہران نے آبنائے ہرمز پر مؤثر کنٹرول کو امریکا کی قیادت میں ہونے والی ان کوششوں کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا ہے جن کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنا اور اسے متنازع جوہری پروگرام ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

ایران کا ساحلی علاقہ آبنائے ہرمز کے شمال میں جبکہ عمان جنوب میں واقع ہے۔ینگسٹ کی صدر ٹرمپ سے گفتگو کے حوالے سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کو ’’سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔‘‘

ٹرمپ نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ وہ معاہدے تک پہنچنے میں جلدی نہیں کررہے، حالانکہ امریکا میں نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل جنگ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آچکی ہے۔ اپوزیشن ڈیموکریٹس ان انتخابات میں ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت سے کانگریس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے ینگسٹ کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ اور ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے حکام کے درمیان براہِ راست پسِ پردہ رابطہ موجود ہے۔ ان کے بقول وہ اچھے پوکر کھلاڑی ہیں، لیکن مر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف