کھیل
میکسیکو اور ارجنٹائن کی انفاٹینو کی حمایت، فیفا انتظامیہ شدید بحران کا شکار
- جمعرات کو کنفیڈریشن آف افریکن فٹبال (سی اے ایف) کی جانب سے متفقہ طور پر انفاٹینو کی قیادت کی توثیق
ورلڈ کپ کے کمرشل حقوق کی فروخت کی متنازع تجویز پر فیفا صدر جیانی انفاٹینو کو شدید مخالفت کا سامنا ہے، تاہم میکسیکو اور ارجنٹائن کی فٹ بال فیڈریشنز نے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
میکسیکو نے کونکاکاف کے موقف سے مختلف راہ اختیار کرتے ہوئے فیفا کے آئینی فریم ورک کے احترام پر زور دیا ہے۔ ارجنٹائن اور افریقی کنفیڈریشن نے بھی انفاٹینو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ جنوبی امریکی باڈی (کون میبول) نے بغیر رائے شماری کے صدارتی تبدیلی کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب یورپی باڈی (یو ای ایف اے) اور ایشیائی کنفیڈریشن (اے ایف سی) مخالفت پر قائم ہیں، جبکہ کروشیا، انگلینڈ اور پلیئرز یونین (ایف آئی ایف پی آر او) نے انفاٹینو سے حمایت واپس لے لی ہے۔ فیفا نے مجوزہ منصوبے میں مواصلاتی غلطیوں پر معذرت کرتے ہوئے شفافیت کے جائزے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


Comments