BR100 Increased By (1.9%)
BR30 Increased By (1.3%)
KSE100 Increased By (1.66%)
KSE30 Increased By (1.87%)
BAFL 58.97 Increased By ▲ 0.28 (0.48%)
BIPL 27.06 Increased By ▲ 0.06 (0.22%)
BOP 34.75 Increased By ▲ 1.05 (3.12%)
CNERGY 11.06 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
DFML 18.11 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 216.99 Increased By ▲ 4.96 (2.34%)
FABL 102.34 Increased By ▲ 2.20 (2.2%)
FCCL 56.42 Increased By ▲ 1.28 (2.32%)
FFL 16.41 Increased By ▲ 0.31 (1.93%)
GGL 23.81 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
HBL 322.04 Increased By ▲ 15.05 (4.9%)
HUBC 221.52 Increased By ▲ 3.04 (1.39%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Increased By ▲ 0.06 (0.83%)
LOTCHEM 27.12 Increased By ▲ 0.21 (0.78%)
MLCF 97.94 Increased By ▲ 2.01 (2.1%)
OGDC 316.30 Increased By ▲ 2.19 (0.7%)
PAEL 42.30 Increased By ▲ 0.38 (0.91%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 269.38 Increased By ▲ 2.21 (0.83%)
PPL 220.69 Increased By ▲ 2.97 (1.36%)
PRL 63.65 Increased By ▲ 0.95 (1.52%)
SNGP 106.24 Decreased By ▼ -0.56 (-0.52%)
SSGC 27.08 Increased By ▲ 0.34 (1.27%)
TELE 8.73 Increased By ▲ 0.25 (2.95%)
TPLP 14.78 Decreased By ▼ -0.16 (-1.07%)
TRG 61.41 Increased By ▲ 0.74 (1.22%)
UNITY 11.14 Increased By ▲ 1.01 (9.97%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.03 (2.48%)
دنیا

امریکا ایران مذاکرات کی جانب پیش رفت ہوئی ہے، قطر

تہران کے پاس معاہدے کے لیے آخری موقع ہے، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

قطر نے منگل کو کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ تاہم ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

قطر کے بیان کے بعد عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی ہوئی، جس نے پیر کی بڑی گراوٹ کو مزید بڑھا دیا۔ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ جلد کسی معاہدے کے ذریعے آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت بحال ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال یہ اہم بحری راستہ تقریباً بند ہے اور ایک اور جہاز کو بھی اس وقت حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ آبنائے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت شروع ہو چکی ہے اور تہران کے پاس معاہدے کے لیے آخری موقع ہے۔ تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق بات چیت جاری ہے، جو مثبت رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے محفوظ راستے مقرر کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا۔ مارکو روبیو نے کہا کہ بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدہ ابھی طے نہیں پایا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کے ساتھ معاہدہ منگل یا بدھ تک ممکن ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ سفارتی رابطے بہت مثبت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق قطر، پاکستان اور عمان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہے ہیں اور واشنگٹن و تہران کے درمیان تجاویز کے تبادلے میں مدد دے رہے ہیں۔

ادھر بحری خطرات بدستور برقرار ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز سے زیادہ تر بحری آمدورفت روک رکھی ہے، جبکہ امریکا ایران سے متعلق جہاز رانی اور بندرگاہوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یمن کے حوثی گروپ نے بھی بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

ایک بحری جہاز کو عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں نامعلوم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عملے نے جہاز چھوڑ دیا جبکہ ایک ملاح لاپتہ بتایا گیا۔ دوسری جانب بھارت کے وزیر جہاز رانی نے بتایا کہ یمن کے قریب ایک بھارتی جہاز بھی حملے کا شکار ہوا، تاہم اس پر سوار 14 افراد کو بچا لیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سفارتی کوششوں سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں فوجی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ بدستور غیر یقینی کا شکار رہے گی۔

Comments

200 حروف