BR100 Decreased By (-0.68%)
BR30 Decreased By (-1.17%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.64%)
BAFL 57.16 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.19 Decreased By ▼ -0.28 (-1.02%)
BOP 33.39 Decreased By ▼ -0.56 (-1.65%)
CNERGY 10.92 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
DFML 18.09 Decreased By ▼ -0.11 (-0.6%)
DGKC 209.99 Decreased By ▼ -3.34 (-1.57%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -1.16 (-1.15%)
FCCL 55.00 Decreased By ▼ -0.85 (-1.52%)
FFL 16.19 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
GGL 24.83 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
HBL 303.20 Decreased By ▼ -3.64 (-1.19%)
HUBC 220.70 Decreased By ▼ -2.31 (-1.04%)
HUMNL 10.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.09 (-1.22%)
LOTCHEM 27.35 Decreased By ▼ -0.35 (-1.26%)
MLCF 96.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.94%)
OGDC 319.35 Decreased By ▼ -1.65 (-0.51%)
PAEL 42.85 Decreased By ▼ -0.34 (-0.79%)
PIBTL 16.45 Decreased By ▼ -0.28 (-1.67%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -7.57 (-2.63%)
PPL 219.48 Decreased By ▼ -3.36 (-1.51%)
PRL 58.30 Decreased By ▼ -0.85 (-1.44%)
SNGP 102.34 Decreased By ▼ -1.52 (-1.46%)
SSGC 25.73 Decreased By ▼ -0.23 (-0.89%)
TELE 8.40 Decreased By ▼ -0.16 (-1.87%)
TPLP 12.84 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
TRG 60.80 Increased By ▲ 0.41 (0.68%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
پاکستان

غیر فعال آئی پی پیز کو اربوں روپے کی کیپیسٹی ادائیگیاں، سینیٹ کمیٹی کا اظہار تشویش

  • کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ بادی النظر میں بعض آئی پی پیز نے حکومتی سولر توانائی پالیسی کو متاثر کرنے میں کردار ادا کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے غیر فعال آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو اربوں روپے کی کیپیسٹی ادائیگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور بعض آئی پی پیز کو حکومتی سولر توانائی پالیسی کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے متفقہ طور پر نیپرا کی کارکردگی کا جامع آڈٹ کرانے کی ہدایت دی، جبکہ نیپرا کے چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر کیے گئے اضافے کا معاملہ تفصیلی جائزے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیشن، نیپرا کی کارکردگی، گردشی قرضہ، آئی پی پیز اور سی ایس ایس امتحان میں عمر کی حد اور کوششوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

گردشی قرضے اور آئی پی پیز کو کیپیسٹی ادائیگیوں پر بریفنگ کے دوران ارکان نے غیر فعال بجلی گھروں کو بھاری ادائیگیوں کو بجلی صارفین پر غیر ضروری بوجھ قرار دیا۔ کمیٹی نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا کہ بارہا ہدایات کے باوجود نیپرا نے ٹیرف تعین کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ بادی النظر میں بعض آئی پی پیز نے حکومتی سولر توانائی پالیسی کو متاثر کرنے میں کردار ادا کیا۔ اجلاس میں پنجاب میں درآمدی کوئلے اور آر ایل این جی پر مبنی بجلی گھروں کی ساحلی علاقوں کے بجائے اندرون ملک تنصیب پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ منصوبے بڑے لوڈ سینٹرز کے قریب لگائے گئے، تاہم کمیٹی نے نیپرا کو تمام آئی پی پیز، ان کی پیداواری صلاحیت، ٹیرف، تنصیبی لاگت اور ریٹ کے تجزیے پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

کمیٹی کے چیئرمین نے بجلی کے نرخوں پر نظرثانی، ضرورت پڑنے پر آئی پی پی معاہدوں پر دوبارہ مذاکرات اور غیر ضروری منصوبوں کے معاہدے ختم کرنے پر بھی زور دیا تاکہ صارفین کے لیے بجلی سستی کی جا سکے۔

اجلاس میں نیپرا کے چیئرمین، اراکین اور اعلیٰ حکام کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر فوائد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر اپنے چیئرمین اور اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا جو اس کے اپنے قانون کے بھی خلاف ہے۔

کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور کیا جائے گا۔

سی ایس ایس امتحان میں عمر کی حد اور مواقع بڑھانے سے متعلق سفارشات پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے عدم پیش رفت پر برہمی کا اظہار کیا اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سفارشات پر جلد عملدرآمد اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے رول آؤٹ ذمہ داریوں سے متعلق ایجنڈا متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کے باعث مؤخر کر دیا گیا، جبکہ آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی، سیکریٹری آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے، وزارت قانون کے نمائندے اور وزارت آئی ٹی کے رکن (قانونی) کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف