BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.04%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 57.60 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.42 (-1.53%)
BOP 33.95 Decreased By ▼ -0.24 (-0.7%)
CNERGY 9.95 Increased By ▲ 0.33 (3.43%)
DFML 18.61 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
DGKC 211.32 Decreased By ▼ -1.71 (-0.8%)
FABL 100.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.46 (0.85%)
FFL 16.78 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 307.94 Decreased By ▼ -1.32 (-0.43%)
HUBC 223.50 Increased By ▲ 1.97 (0.89%)
HUMNL 10.84 Decreased By ▼ -0.05 (-0.46%)
KEL 7.49 Decreased By ▼ -0.10 (-1.32%)
LOTCHEM 29.86 Decreased By ▼ -0.57 (-1.87%)
MLCF 96.90 Decreased By ▼ -1.26 (-1.28%)
OGDC 321.20 Decreased By ▼ -2.16 (-0.67%)
PAEL 42.13 Decreased By ▼ -0.12 (-0.28%)
PIBTL 16.76 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 283.00 Decreased By ▼ -2.96 (-1.04%)
PPL 224.94 Increased By ▲ 0.21 (0.09%)
PRL 45.24 Increased By ▲ 3.59 (8.62%)
SNGP 110.15 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
SSGC 29.17 Decreased By ▼ -0.14 (-0.48%)
TELE 8.88 Decreased By ▼ -0.11 (-1.22%)
TPLP 12.42 Decreased By ▼ -0.35 (-2.74%)
TRG 61.39 Increased By ▲ 0.94 (1.56%)
UNITY 10.35 Decreased By ▼ -0.02 (-0.19%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.01 (-0.79%)
دنیا

امریکی حملوں کا سلسلہ جاری، ایران کے جوابی وار

  • بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی فوج
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں واقع امریکی تنصیبات پر تازہ حملے کیے۔ یہ کارروائیاں ایرانی فوجی تنصیبات پر امریکہ کے مسلسل چھٹے روز کے حملوں کے بعد سامنے آئیں جس سے گزشتہ ماہ طے پانے والی جنگ بندی عملاً ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور صورتحال روزانہ کے حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں تبدیل ہوچکی ہے۔

امریکی فوج نے بتایا کہ اس نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے مسلسل ایک اور رات فضائی حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں قشم جزیرہ اور بندر عباس کے نواحی علاقے بھی نشانہ بنے جہاں ایران کی سب سے بڑی بندرگاہ کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب کے اہم فوجی اڈے قائم ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے انتہائی درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں کے ذریعے ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ان اہداف میں ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات، فوجی لاجسٹک ڈھانچہ اور بحری جنگی صلاحیتوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔

ایران نے ہمسایہ ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں جن میں اردن کا ایک فضائی اڈہ بھی شامل ہے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔

جمعہ کی علی الصبح ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں جیسی آوازیں سنی گئیں جبکہ قطری وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ شیل یا میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کی تازہ لہر میں پانچ پلوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ساحلی شہر بندر خمیر کا ریلوے اسٹیشن اور جنوب مشرقی ایران میں واقع ایرانشہر ہوائی اڈہ بھی حملوں کی زد میں آئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر خمیر میں پلوں پر ہونے والے امریکی حملوں میں 7 افراد مارے گئے۔

رائٹرز ان اطلاعات کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

Comments

200 حروف