BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

میانمار کے قریب کشتیوں الٹنے سے 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

  • ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی دو کشتیاں، جن میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے، سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئیں
شائع اپ ڈیٹ

میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے الٹنے سے 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے اس ممکنہ سانحے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی دو کشتیاں، جن میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے، سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

بیان کے مطابق پہلی کشتی، جس میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، روانگی کے فوراً بعد لاپتا ہو گئی، جبکہ دوسری کشتی، جس میں 280 کے قریب افراد موجود تھے، 8 جولائی کو میانمار کے علاقے آیے یارواڈی کے ساحل کے قریب ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ان کشتیوں میں بعض افراد بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم مہاجر کیمپوں سے بھی آئے تھے۔ اگرچہ حادثات اور ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق ابھی نہیں ہوئی، تاہم دونوں اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روہنگیا مسلمان کئی برسوں سے میانمار میں تشدد اور بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں نامساعد حالات کے باعث خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں تاکہ ملائیشیا، انڈونیشیا یا تھائی لینڈ جیسے ممالک میں محفوظ زندگی اور بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال بحیرہ انڈمان اور خلیج بنگال میں روہنگیا پناہ گزینوں اور بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 300 کے قریب افراد لاپتا یا ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments

200 حروف