BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

آبنائے ہرمز سے سپلائی بحال نہ ہونے پر پاکستان نے مزید مہنگی ایل این جی خرید لی، رپورٹ

  • پاکستان ایل این جی کے لیے دگنی قیمت دینے پر مجبور، اہم ترین آبنائے ہرمز میں تعطل سے گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے قطر سے گیس کی سپلائی معطل رہنے کے باعث پاکستان نے رواں ہفتے کے آخر میں ترسیل کے لیے ایل این جی کا ایک کارگو خریدا ہے جس کی قیمت قطری معاہدوں کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنی ہے۔

معاملے سے باخبر تاجروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹوٹل انرجیز نے سرکاری ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو 10 سے 11 جولائی کی ترسیل کے لیے 17.37 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کے حساب سے کارگو فروخت کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کھیپ جمعہ کو ختم ہونے والے ایک ٹینڈر کے ذریعے خریدی گئی۔

آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے درمیان واقع ایک انتہائی اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے، جو شمال میں خلیجِ فارس کو جنوب میں بحیرہ عرب اور خلیجِ عمان سے جوڑتی ہے۔ حالیہ تنازعات سے پہلے، دنیا بھر کی خام تیل اور ایل این جی کی کل سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اور دیگر اہم اشیاء جیسے کہ کھاد، میتھانول اور گندھک (سلفر) کا ایک بڑا حصہ اسی اہم ترین راستے سے گزرتا تھا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ یہ خریداری دو ہفتوں کے دوران پاکستان کی جانب سے اسپاٹ مارکیٹ سے گیس کی دوسری خریداری ہے، کیونکہ اسلام آباد خلیجِ فارس میں پھنسی ہوئی قطر کی منسوخ شدہ سپلائی کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل مئی کے اوائل میں پی ایل ایل نے اسی مہینے کے آخر میں ترسیل کے لیے ایل این جی کے دو کارگو ز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں۔ بولیاں موصول تو ہوئیں لیکن پیشکشوں کو اس امید پر مسترد کر دیا گیا تھا کہ علاقائی کشیدگی میں کمی سے اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں اور قطر کی رکی ہوئی سپلائی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ ابتدائی بولیوں کو مسترد کرنے کے بعد پی ایل ایل نے ایل این جی کے مزید دو کارگوز کے لیے ایک نیا ٹینڈر جاری کیا، جن کی ترسیل کی مدت 12 سے 16 مئی اور 24 سے 28 مئی مقرر کی گئی تھی۔

Comments

200 حروف