BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.98 Decreased By ▼ -4.47 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.85 Decreased By ▼ -1.31 (-1.41%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.80 Decreased By ▼ -4.11 (-1.81%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

پہلی مالیاتی کلوزنگ مکمل، حکومت نے پی آئی اے کا کنٹرول انویسٹر کنسورشیم کو سونپ دیا

  • پہلی کلوزنگ کے تحت کنسورشیم نے 10 ارب روپے ادا کر دیے، نجکاری کمیشن
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کی پہلی مالیاتی کلوزنگ مکمل ہونے پر اس کا انتظامی کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی سربراہی میں قائم سرمایہ کار کنسورشیم کے حوالے کر دیا ہے۔

نجکاری کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ منتقلی شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ (ایس پی ایس اے) کے تحت تمام لازمی شرائط پوری ہونے کے بعد عمل میں آئی ہے۔پہلی کلوزنگ کے تحت کنسورشیم نے طے شدہ فروخت کی رقم کے حصے کے طور پر حکومت کو 10 ارب روپے ادا کیے ہیں، جبکہ ایئرلائن کی مالی حالت مضبوط کرنے، فضائی بیڑے کی توسیع و جدت، روٹ نیٹ ورک بڑھانے اور آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے سی ایل میں 80 ارب روپے کی نئی ایکویٹی شامل کی ہے۔

نجکاری کا یہ سودا، جسے 23 دسمبر 2025 کو ہونے والی بولی کے ذریعے حتمی شکل دی گئی تھی، مجموعی طور پر 180 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے عزم پر مبنی ہے۔ اس میں پی آئی اے سی ایل میں حکومتی حصص کے لیے 55 ارب روپے اور ایئرلائن کے لیے 125 ارب روپے کا نیا سرمایہ شامل ہے۔

دوسری مالیاتی کلوزنگ اگلے 12 ماہ کے اندر ہوگی، جس کے تحت کنسورشیم پی آئی اے سی ایل میں مزید 45 ارب روپے داخل کرے گا۔ اس کے علاوہ کنسورشیم نے معاہدے (ایس پی ایس اے) کی شرائط کے مطابق مزید 45 ارب روپے کے عوض ایئرلائن کے بقیہ 25 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے اپنا کال آپشن بھی استعمال کر لیا ہے۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اس لین دین کے لیے متعدد شرائط کو پورا کرنا ضروری تھا، جن میں ریگولیٹری منضوریاں، ایوی ایشن پالیسی اصلاحات، طیاروں کی فنانسنگ کے انتظامات، گورننس میں تبدیلیاں، ماضی کے واجبات سے متعلق ٹیکسوں کی تنظیم نو اور تجارتی رضامندیاں شامل تھیں۔

نجکاری کے لیے وزیرِ اعظم کے مشیر محمد علی نے کہا کہ یہ سودا اقتصادی اصلاحات اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف