دنیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا خطے میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کو یہ دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں جن امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بیان ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب نیم سرکاری خبر رساں ادارے آئی ایس این اے نے قبل ازیں ایک بیان جاری کیا جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ یہ انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ ایران پر تازہ امریکی حملے کے جواب میں انقلابی گارڈز کی کارروائی فوری اور فیصلہ کن ہوگی، تاہم بعد ازاں ادارے نے یہ بیان حذف کر دیا۔


Comments