BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
کاروبار اور معیشت

مئی کی اقتصادی رپورٹ جاری نہ ہونے پر قیاس آرائیاں تیز

  • ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک کا آغاز مارچ 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے آغاز کے موقع پر کیا گیا تھا
شائع June 25, 2026 اپ ڈیٹ June 25, 2026 11:59am

ایک غیر معمولی پیش رفت میں وزارتِ خزانہ کے ڈویژن (فنانس ڈویژن) نے مئی 2026 کے لیے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک تاحال جاری نہیں کی، جو مارچ 2020 سے مسلسل شائع ہونے والے اس سلسلے میں پہلی رکاوٹ ہے۔

یہ رپورٹ ایک اہم سرکاری دستاویز بن چکی ہے جو پاکستان کی اقتصادی کارکردگی، مالیاتی صورتحال، مہنگائی کے رجحانات، بیرونی شعبے کی پیش رفت اور قلیل المدتی معاشی منظرنامے کا تازہ جائزہ فراہم کرتی ہے۔

ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک کا آغاز مارچ 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے آغاز کے موقع پر کیا گیا تھا تاکہ بدلتی ہوئی معاشی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔

اس کے بعد سے فنانس ڈویژن نے ہر ماہ یہ رپورٹ مسلسل جاری کی، جس میں اہم معاشی اشاریوں پر تازہ ڈیٹا اور پیشگوئیاں شامل ہوتی ہیں۔

اس رپورٹ میں ریونیو کی وصولی، مہنگائی، برآمدات، درآمدات، ترسیلاتِ زر، صنعتی پیداوار، زرعی کارکردگی اور سرکاری مالیات کا جائزہ شامل ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی آئندہ مہینے کے لیے معاشی صورتحال پر پیشگوئی بھی دی جاتی ہے۔

تاہم مئی کے اختتام کو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود فنانس ڈویژن نے اس رپورٹ کا تازہ ایڈیشن تاحال جاری نہیں کیا۔

یہ تاخیر اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ یہ رپورٹ بڑے سیاسی انتقالِ اقتدار، معاشی بحرانوں، حکومتوں کی تبدیلی اور کووِڈ-19 جیسے مشکل ادوار میں بھی بغیر رکے جاری رہی ہے۔

فنانس ڈویژن کی خاموشی نے اس بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ آیا رپورٹ پر نظرثانی ہو رہی ہے، ڈیٹا اکٹھا کرنے میں تاخیر ہے یا اسے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

تاہم اس تاخیر یا عدم اجرا کی کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔ بزنس ریکارڈر نے وزارتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا، لیکن رپورٹ فائل ہونے تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف