BR100 Decreased By (-0.56%)
BR30 Decreased By (-1.04%)
KSE100 Decreased By (-0.48%)
KSE30 Decreased By (-0.45%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.00 Decreased By ▼ -0.12 (-0.91%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.97 Decreased By ▼ -4.48 (-2.33%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.21%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.89 Decreased By ▼ -1.27 (-1.36%)
OGDC 315.10 Decreased By ▼ -1.63 (-0.51%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 223.20 Decreased By ▼ -3.71 (-1.64%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.75 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

لبنان میں جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی حملے، 16 افراد جاں بحق

  • جنوبی قصبے باریش (ضلع صور) میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بشمول والد، والدہ اور 2 بچے، جاں بحق ہو گئے، مقامی عہدیدار
شائع اپ ڈیٹ

لبنانی شہری دفاع کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی لبنان اور وادی بیکا میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجی حکام کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حزب اللہ نے رات کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج پر 50 سے زائد پروجیکٹائل فائر کیے، جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان اہداف کو نشانہ بنایا جنہیں اس نے ”حزب اللہ کے ٹھکانے“ قرار دیا۔

اسرائیلی فوج، جو جنوبی لبنان کے وسیع علاقوں پر قابض ہے، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

فوج نے کہا ہے کہ وہ سیاسی ہدایات کے مطابق جنگ بندی کے لیے بدستور پرعزم ہے، تاہم کسی بھی ایسے حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو اسرائیلی شہریوں یا فوجیوں کو نشانہ بنائے۔

حزب اللہ نے بھی کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کا پابند ہے، تاہم کسی بھی ایسی کوشش کا جواب دے گا جس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے ”لبنانی علاقوں پر قبضے کو برقرار رکھنا یا اس میں توسیع کرنا“ ہو۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت جنوبی لبنان میں علی الطاہر پہاڑی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی، جس پر اس کے جنگجوؤں نے مزاحمت کی، جس کے بعد اسرائیل نے اپنے بیان کردہ آپریشنل علاقے کے اندر اور باہر فضائی حملے کیے۔

حزب اللہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ لبنانی علاقوں میں ”آزادانہ نقل و حرکت“ کی اجازت نہیں دے گا، اور جب تک اسرائیلی افواج لبنان میں موجود ہیں مزاحمت کو جائز قرار دیا۔

یہ حملے اس نازک جنگ بندی کی کمزوری کو اجاگر کرتے ہیں جس کا مقصد مہینوں سے جاری بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا تھا، اور اس عارضی امن سمجھوتے کی شکنندگی بھی سامنے آتی ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان طے پایا تھا اور جس کا ایک پہلو لبنان میں لڑائی کے خاتمے سے مشروط ہے۔

مہلک حملے

ایک مقامی عہدیدار کے مطابق سب سے ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک جنوبی قصبے باریش (ضلع صور) میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بشمول والد، والدہ اور دو بچے، جاں بحق ہو گئے۔

لبنانی فوج نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں کفررومن نبطیہ روڈ پر ایک فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔

اسرائیل کے عربی زبان کے فوجی ترجمان نے کہا کہ اگر حزب اللہ ”دشمنانہ سرگرمیوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں“ کو روک دے تو امن ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی زون میں اسرائیلی موجودگی کا مقصد خطرات کا خاتمہ اور حزب اللہ کے ڈھانچے کو ختم کرنا ہے، نہ کہ عام شہریوں کو نقصان پہنچانا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق جنگ بندی جمعہ کی شام 4 بجے (1300 جی ایم ٹی) سے نافذ العمل ہوئی، جبکہ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار اور حزب اللہ کے دو ذرائع نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3,912 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں طبی عملہ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق کم از کم 32 فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان اس ہفتے ہونے والی مفاہمت میں مختلف محاذوں پر فوری اور مستقل فوجی کارروائیوں کے خاتمے کی بات کی گئی ہے، جن میں لبنان بھی شامل ہے۔

اسرائیل، جو ان مذاکرات کا حصہ نہیں تھا، نے ان شقوں کی مخالفت کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں اپنی عسکری کارروائی کو محدود کر سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف