BR100 Increased By (2.03%)
BR30 Increased By (2.52%)
KSE100 Increased By (1.9%)
KSE30 Increased By (1.99%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.70 Increased By ▲ 0.23 (0.9%)
BOP 34.87 Increased By ▲ 1.19 (3.53%)
CNERGY 8.19 Increased By ▲ 0.11 (1.36%)
DFML 19.26 Increased By ▲ 0.24 (1.26%)
DGKC 205.01 Increased By ▲ 10.91 (5.62%)
FABL 90.99 Increased By ▲ 1.10 (1.22%)
FCCL 54.44 Increased By ▲ 2.30 (4.41%)
FFL 18.21 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 21.01 Increased By ▲ 0.34 (1.64%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 3.08 (1.08%)
HUBC 218.80 Increased By ▲ 6.32 (2.97%)
HUMNL 11.16 Increased By ▲ 0.12 (1.09%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.23 (2.93%)
LOTCHEM 29.02 Increased By ▲ 0.06 (0.21%)
MLCF 91.20 Increased By ▲ 4.69 (5.42%)
OGDC 319.00 Increased By ▲ 2.80 (0.89%)
PAEL 41.17 Increased By ▲ 1.21 (3.03%)
PIBTL 17.79 Increased By ▲ 0.52 (3.01%)
PIOC 276.01 Increased By ▲ 8.43 (3.15%)
PPL 226.50 Increased By ▲ 3.83 (1.72%)
PRL 34.88 Increased By ▲ 0.42 (1.22%)
SNGP 100.60 Increased By ▲ 1.51 (1.52%)
SSGC 27.10 Increased By ▲ 0.43 (1.61%)
TELE 9.05 Increased By ▲ 0.14 (1.57%)
TPLP 11.33 Increased By ▲ 0.13 (1.16%)
TRG 70.86 Increased By ▲ 0.27 (0.38%)
UNITY 11.60 Increased By ▲ 0.16 (1.4%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں خریداروں کی واپسی، 100 انڈیکس میں تقریباً 2000 پوائنٹس کا اضافہ

  • دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 171,659.29 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع June 12, 2026 اپ ڈیٹ June 12, 2026 01:54pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خریداری کا رجحان واپس آگیا ، جمعہ کو تجارتی سیشن کے پہلے ہاف کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 2000 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 1,955.69 پوائنٹس یا 1.15 فیصد اضافے سے 171,659.29 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

اس دوران کیمیکل اور کمرشل بینکوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو 100 انڈیکس 276.16 پوائنٹس یا 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 169,703.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدہ طے پا جانے کی امیدوں کے باعث جمعہ کو ایشیائی حصص بازار بھی عالمی منڈیوں میں آنے والی تیزی کی لہر میں شامل ہو گئے۔

جاپان کے علاوہ ایشیان پیسیفک کے حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 3.2 فیصد کا اچھال دیکھا گیا جس کی قیادت جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 7.4 فیصد کا زبردست اضافہ کررہا تھا جبکہ جاپان کا نکیی انڈیکس 2.7 فیصد بڑھ گیا۔

چین کے بلیو چِپ سی ایس آئی 300 انڈیکس میں 1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس نے 1.3 فیصد کا منافع حاصل کیا۔

رواں ہفتے کے آغاز میں رات کے وقت امریکی بازارِ حصص (وال اسٹریٹ) میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں تینوں بڑے انڈیکسز نے 8 اپریل کے بعد اپنی سب سے بڑی روزانہ کی برتری ریکارڈ کی جب امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے مارکیٹ میں شاندار ڈیبیو کی توقعات کے باعث نیسڈیک انڈیکس 2.5 فیصد اوپر چلاگیا۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف