BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں کے تاجروں کا ٹیکسوں کی واپسی کا مطالبہ

  • ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ٹیکسز کا نفاذ سراسر ناانصافی ہے، انعام اللہ، عبدالرحیم ودیگر
شائع اپ ڈیٹ

مالاکنڈ ڈویژن اور نئے شامل ہونے والے قبائلی اضلاع کے تجارتی رہنماؤں نے سابق فاٹا اور پاٹا کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں پر عائد ٹیکسز کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف چیمبرز آف کامرس اور تاجر تنظیموں کے صدور بشمول انعام اللہ، عبدالرحیم، نور محمد، امیر محمد، حاجی لال شاہ اور محبوب اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے موقف کی بھرپور حمایت کی، جنہوں نے حالیہ پریس کانفرنس میں تاجروں کے مسائل اور مطالبات کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔

تاجر رہنما عبدالرحیم نے کہا کہ ریاست نے ان پسماندہ علاقوں کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جو وعدے کیے تھے وہ تاحال ادھورے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان اضلاع کو دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے ایک ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اپنا عہد پورا کرے۔

ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر ٹیکسز کا نفاذ سراسر ناانصافی ہے۔ تاجروں نے خبردار کیا کہ ایف بی آر کی موجودہ پالیسیوں اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہو گی۔

Comments

200 حروف