BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات: بجٹ، سیکیورٹی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء،اہم سیاسی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کی بڑی تعداد میں شرکت
شائع اپ ڈیٹ

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان پیر کو ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان بجٹ سمیت اہم سیاسی ومعاشی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء،اہم سیاسی رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءمیں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ موجود تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل راٹھور ، سابق اسپیکر و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر احد چیمہ نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شرکاء نے ملک کی اقتصادی صورتحال،آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز، گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور امن و امان کے مسائل کا جائزہ لیا۔

بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو واضح ہدایات دیں کہ وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود، صوبوں کے آئینی حقوق اور معاشی استحکام کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی شرحِ ترقی اور عوامی فلاح کی اسکیموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ عام آدمی کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ہونے والے سفارتی و سیکیورٹی رابطوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیے جانے میں صرف چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔

Comments

200 حروف