دنیا
عدم اعتماد، امریکی مؤقف میں تضادات اور لبنان پر اسرائیلی حملے سفارت کاری میں رکاوٹ ہیں، ایران
- مذاکرات شدید شکوک و شبہات اور عدم اعتماد کے ماحول میں شروع ہوئے ہیں، اسماعیل بقائی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی عمل میں تاخیر کی وجہ باہمی اعتماد کا فقدان، واشنگٹن کے متضاد مؤقف اور لبنان پر اسرائیلی حملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات شدید شکوک و شبہات اور عدم اعتماد کے ماحول میں شروع ہوئے ہیں، اور پیغامات کا تبادلہ بھی اسی فضا میں ہو رہا ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ دوسرا فریق مسلسل اپنے مؤقف تبدیل کر رہا ہے اور نئی یا متضاد شرائط پیش کر رہا ہے، اس لیے فطری طور پر یہ صورتحال مذاکرات کو طول دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تہران خطے میں اسرائیل کی کارروائیوں، خصوصاً لبنان میں ہونے والے حملوں، کو امریکہ سے الگ نہیں سمجھتا۔


Comments