BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

وزیراعظم کی فوجی سربراہان کو عید کی مبارکباد، مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا

  • شہباز شریف نے فوجی سربراہان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرتی ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ظہیر احمد بابر اور چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور مسلح افواج کی قربانیوں اور قومی سلامتی کے لیے ان کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِاعظم آفس کے مطابق انہوں نے سروسز چیفس کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو تسلیم کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ”قوم اپنے بہادر سپاہیوں اور پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔“

انہوں نے عید کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات قومی خدمت اور قربانی کے جذبے کی عکاس ہیں۔

وزیرِاعظم نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کو عید کی نیک تمنائیں بھی دیں۔

عسکری قیادت نے وزیرِاعظم کی عید مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق مسلح افواج نے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس سے قبل وزیرِاعظم نے عوامِ پاکستان اور امتِ مسلمہ کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ قربانی، اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ قومی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

Comments

200 حروف