BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-0.59%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.82%)
BAFL 61.80 Decreased By ▼ -0.33 (-0.53%)
BIPL 29.29 Increased By ▲ 0.87 (3.06%)
BOP 37.42 Increased By ▲ 0.29 (0.78%)
CNERGY 8.51 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.19 Decreased By ▼ -0.33 (-1.61%)
DGKC 233.50 Decreased By ▼ -0.48 (-0.21%)
FABL 103.70 Decreased By ▼ -0.48 (-0.46%)
FCCL 57.91 Decreased By ▼ -0.72 (-1.23%)
FFL 17.92 Decreased By ▼ -0.18 (-0.99%)
GGL 26.05 Decreased By ▼ -0.38 (-1.44%)
HBL 319.49 Increased By ▲ 1.34 (0.42%)
HUBC 233.60 Decreased By ▼ -2.05 (-0.87%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.44%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
LOTCHEM 30.68 Increased By ▲ 0.12 (0.39%)
MLCF 107.10 Decreased By ▼ -2.41 (-2.2%)
OGDC 343.49 Decreased By ▼ -5.23 (-1.5%)
PAEL 47.23 Increased By ▲ 0.51 (1.09%)
PIBTL 18.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.8%)
PIOC 281.99 Decreased By ▼ -4.22 (-1.47%)
PPL 247.25 Decreased By ▼ -5.41 (-2.14%)
PRL 37.20 Increased By ▲ 0.75 (2.06%)
SNGP 118.79 Decreased By ▼ -1.76 (-1.46%)
SSGC 32.01 Decreased By ▼ -0.34 (-1.05%)
TELE 9.20 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.83 (6.62%)
TRG 67.57 Increased By ▲ 0.27 (0.4%)
UNITY 10.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.93%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

ایکنک نے ایم ایل ون، حویلیاں ڈرائی پورٹ اور تھر ریل منصوبوں کی منظوری دے دی

  • نائب وزیراعظم کا بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بہتر عوامی خدمات، علاقائی توازن اور طویل مدتی اقتصادی ریزیلینس پر حکومت کی مسلسل توجہ کا اعادہ
شائع اپ ڈیٹ

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن میں ایم ایل ون کا تفصیلی ڈیزائن، حویلیاں ڈرائی پورٹ، تھر کول ریل کنیکٹیویٹی اور دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق انتظامات شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی جنہوں نے قومی ترقی کے اقدامات کو مضبوط بنانے اور تمام صوبوں اور علاقوں میں بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) اور سماجی شعبے کی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

منظور کیے گئے اہم منصوبوں میں ایم ایل ون کا تفصیلی ڈیزائن، حویلیاں ڈرائی پورٹ، لواری ٹنل تک رسائی کے کام، تھر کول ریل کنیکٹیویٹی، کچھی کینال، خیبر پختونخوا میں آبپاشی کی بہتری، جناح اسپتال اسلام آباد، سندھ ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام، سندھ فلڈ ری ہیبلیٹیشن سپورٹ (سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد) اور دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق انتظامات شامل تھے۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بہتر عوامی خدمات، علاقائی توازن اور طویل مدتی اقتصادی ریزیلینس پر حکومت کی مسلسل توجہ کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیرِ منصوبہ بندی پنجاب، وزیرِ آبپاشی سندھ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور اقتصادی امور ڈویژن، صحت، پانی اور منصوبہ بندی کے سیکرٹریوں سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف