BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

یو اے ای کا آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والی نئی تیل پائپ لائن کے منصوبے کو تیز کرنے کا فیصلہ

  • ابوظہبی میڈیا آفس نے بتایا کہ ویسٹ ایسٹ پائپ لائن ریاستی تیل کمپنی ایڈنوک (ADNOC) کی فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے تیل کی ترسیل کی صلاحیت کو دوگنا کرے گی اور توقع ہے کہ یہ اگلے سال فعال ہو جائے گی۔
شائع اپ ڈیٹ

سرکاری میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والی نئی تیل پائپ لائن کی تعمیر کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث اہم آبی گزرگاہ سے برآمدات متاثر ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے بتایا کہ ویسٹ ایسٹ پائپ لائن ریاستی تیل کمپنی ایڈنوک (ADNOC) کی فجیرہ بندرگاہ کے ذریعے تیل کی ترسیل کی صلاحیت کو دوگنا کرے گی اور توقع ہے کہ یہ اگلے سال فعال ہو جائے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ایڈنوک کو اس منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت جاری کی ہے۔

فجیرہ بندرگاہ کی ویب سائٹ کے مطابق حَبشان آئل فیلڈز سے فجیرہ تک موجود 360 کلومیٹر (224 میل) طویل پائپ لائن کی یومیہ گنجائش 18 لاکھ بیرل ہے۔

متحدہ عرب امارات، جس نے ماہ کے آغاز میں اوپیک آئل کارٹل سے علیحدگی اختیار کر کے عالمی توجہ حاصل کی، آئندہ سال تک اپنی یومیہ تیل پیداوار کی صلاحیت کو 50 لاکھ بیرل تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران فجیرہ میں تیل کی تنصیبات کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 4 مئی کو ہونے والے تازہ حملے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف