دنیا
فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے، ہم مذاکرات یا جنگ، دونوں کے لیے تیار ہیں، ایران
- ”ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔“ نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی
ایران نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اب یہ امریکا پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے حل کی راہ اپناتا ہے یا کھلی جنگ کی طرف لوٹتا ہے، تاہم تہران دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے اریب (آئی آر آئی بی ) نے رپورٹ کیا ہے کہ نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اب یہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارتکاری کا راستہ اختیار کرتا ہے یا محاذ آرائی جاری رکھتا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔“


Comments