BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ، ملزم گرفتار

  • حکام کے مطابق حملہ آور نے شاٹ گن کے ذریعے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کو ہفتے کی شب وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ایسوسی ایشن کے عشائیے کے دوران اس وقت ہنگامی طور پر باہر نکال لیا گیا جب ایک مسلح شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے شاٹ گن کے ذریعے ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متاثرہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ تقریب میں موجود تمام وفاقی حکام محفوظ رہے۔

صدر ٹرمپ نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ آور ایک بیمار ذہن کا حامل شخص تھا جو متعدد ہتھیاروں کے ساتھ سیکیورٹی حصار کی طرف تیزی سے بڑھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور لون وولف تھا جو اکیلا ہی کارروائی کر رہا تھا۔

تقریب کے دوران فائرنگ کی آواز سنتے ہی شرکا میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ چیخنے لگے اور نیچے جھک جاؤ کی آوازیں گونجنے لگیں۔ تقریباً 2600 افراد پر مشتمل ہال میں موجود مہمانوں نے فوراً پناہ لی جبکہ ویٹرز بھی محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے متعدد اعلیٰ حکام کو زمین پر لٹا دیا جن میں وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر اور وزیر داخلہ ڈگ برگم شامل تھے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ 2024 میں انتخابی مہم کے دوران دو قاتلانہ حملوں کا سامنا کر چکے ہیں، جن میں سب سے سنگین حملہ پنسلوینیا میں ایک جلسے کے دوران ہوا تھا جہاں وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف