BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اٹک ریفائنری میں آپریشنز معمول پر آنا شروع، تیل کی سپلائی بحال

  • متعلقہ حکام کی مداخلت اور تعاون کے بعد صورتحال معمول پر آنا شروع ہوئی، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ خام تیل کی وصولی اور آئل ٹینکرز کے ذریعے مصنوعات کی ترسیل معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

لسٹڈ ریفائنری نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

بدھ کو اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے کہا تھا کہ اس نے 32,400 بیرل فی اسٹریم ڈے (بی پی ایس ڈی) کی گنجائش رکھنے والے اپنے مرکزی کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ (ایچ بی یو-ون) کو بند کردیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی متوقع آمد کے باعث اٹک ریفائنری سے آئل ٹینکرز کی آمد و رفت اچانک معطل کر دی گئی تھی۔

کمپنی نے بیان کیا کہ اس صورتحال نے خام تیل کی وصولی اور مصنوعات کی ترسیل کو بری طرح متاثر کیا جس کا براہ راست اثر ریفائنری کے آپریشنز پر پڑا۔

اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی مداخلت اور تعاون کے بعد صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کو مطلع کیا گیا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں معمول کے آپریشنز دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

اٹک ریفائنری پاکستان میں 8 نومبر 1978 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی اور 26 جون 1979 کو اسے پبلک کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس کا بنیادی کام خام تیل کی ریفائننگ ہے۔

یہ کمپنی اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ (انگلینڈ) کی ذیلی کمپنی ہے جبکہ اس کی حتمی پیرنٹ کمپنی کورل ہولڈنگ لمیٹڈ ہے (جو مالٹا میں رجسٹرڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے)۔

Comments

200 حروف