دنیا
ایران کی وزارت خارجہ کا پاکستان کی جنگ ختم کرانے کی کوششوں کو خراج تحسین
- امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی میں توسیع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ کے روز کہا کہ اسلامی جمہوریہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے، تاہم انہوں نے امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی میں توسیع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ کے مطابق، اسماعیل بقائی سے صحافیوں نے اس جنگ بندی میں توسیع پر ردِعمل طلب کیا، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی ثالثوں کی درخواست پر منظور کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تہران اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ ایران کے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔


Comments