BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان کے تین ایل این جی کارگو خلیج فارس میں پھنس گئے

  • پاکستان کو گزشتہ ایک ماہ سے ایل این جی کی کوئی ترسیل موصول نہیں ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ کے جہازوں سے متعلق ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق کم از کم تین مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے کارگو جہاز اس وقت خلیج فارس میں پاکستان کے لیے رکے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گزشتہ ایک ماہ سے ایل این جی کی کوئی ترسیل موصول نہیں ہوئی، جس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے۔ اس صورتحال کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جب تک ایل این جی کی سپلائی بحال نہیں ہوتی، بجلی کی طلب کے اوقات میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ ان کے مطابق اس وقت قطر کی جانب سے فورس میجر کے اعلان کے باعث ایل این جی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کو تقریباً 3,400 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ ہائیڈرو پاور پیداوار میں کمی ہے، کیونکہ بارشوں اور آبپاشی کی کم طلب کے باعث ڈیموں سے پانی کا اخراج محدود ہو گیا ہے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ایل این جی پر مبنی بجلی پیداوار میں شدید کمی آئی ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے ایل این جی پاور پلانٹس جن کی مجموعی صلاحیت تقریباً 6,000 میگاواٹ ہے، اس وقت صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ ہائیڈرو پاور پیداوار تقریباً 1,600 میگاواٹ رہ گئی ہے، جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔

عالمی سطح پر صورتحال اس وقت مزید غیر یقینی ہو گئی ہے کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی، جو منگل تک جاری رہنی تھی، خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایک ایرانی کارگو جہاز کی ضبطی اور ایران کی جوابی دھمکیوں نے کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔

ایران نے امریکہ کے ساتھ نئے امن مذاکرات بھی مسترد کر دیے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے اپنے نمائندے پاکستان بھیج رہے ہیں اور اگر ایران نے شرائط نہ مانیں تو نئی کارروائیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف