BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 58.20 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.33 Increased By ▲ 0.10 (0.37%)
BOP 34.68 Increased By ▲ 0.28 (0.81%)
CNERGY 13.83 Increased By ▲ 0.72 (5.49%)
DFML 18.51 Increased By ▲ 0.11 (0.6%)
DGKC 217.00 Increased By ▲ 3.34 (1.56%)
FABL 99.82 Increased By ▲ 0.26 (0.26%)
FCCL 57.80 Decreased By ▼ -0.26 (-0.45%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.15 Increased By ▲ 0.17 (0.71%)
HBL 335.80 Decreased By ▼ -2.36 (-0.7%)
HUBC 213.55 Increased By ▲ 0.19 (0.09%)
HUMNL 10.68 Increased By ▲ 0.10 (0.95%)
KEL 7.45 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.64 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
MLCF 102.60 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
OGDC 320.00 Increased By ▲ 1.08 (0.34%)
PAEL 42.90 Decreased By ▼ -0.20 (-0.46%)
PIBTL 16.58 Decreased By ▼ -0.05 (-0.3%)
PIOC 274.50 Increased By ▲ 1.50 (0.55%)
PPL 231.11 Increased By ▲ 1.66 (0.72%)
PRL 76.81 Increased By ▲ 6.01 (8.49%)
SNGP 103.58 Decreased By ▼ -1.00 (-0.96%)
SSGC 27.14 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.54 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 15.57 Decreased By ▼ -0.19 (-1.21%)
TRG 60.50 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
UNITY 11.60 Decreased By ▼ -0.12 (-1.02%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی پاکستان جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اتوار کو بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے، یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے خود یہ دورہ نہ کرنے کا کہا تھا۔

دن کے آغاز میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع جس کی جنگ بندی کی مدت جلد ختم ہونے والی ہے کے خاتمے کے حوالے سے تہران کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے اپنے مذاکرات کار اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

تاہم صدر نے کہا کہ وینس جنہوں نے اسلام آباد میں تہران کے ساتھ مذاکرات کے پچھلے دور کی قیادت کی تھی مگر کسی معاہدے کے بغیر واپس آئے تھے، سکیورٹی خدشات کے باعث یہ دورہ نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ صرف سکیورٹی کی وجہ سے ہے، جے ڈی بہترین ہیں۔

لیکن جب ان تبصروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وائٹ ہاؤس نے فوراً اپنا بیان بدل دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ تینوں گزشتہ مرتبہ 11-12 اپریل کو ہونے والے مذاکرات میں بھی موجود تھے۔

دوسری جانب ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے اتوار کو اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایا کہ جب تک بحری ناکہ بندی برقرار ہے، ایران نے فی الحال پاکستان میں مذاکراتی وفد بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Comments

200 حروف