BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا 10 ارب ڈالر چاول برآمدات کا ہدف، برآمد کنندگان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جنید انور چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے چاول کے برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ چاول کی برآمدات کا 10 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کریں، اس موقع پر انہوں نے اپنی وزارت اور پورٹ حکام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جنید انور چوہدری نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈمرل شاہد احمد کے ہمراہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد برآمدات میں اضافے اور بندرگاہوں پر سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

دورے کے دوران چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک فیصل جہانگیر نے وفد کو چاول کے شعبے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اس وقت 4 ارب ڈالر کی صنعت ہے جسے 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کے لیے تقریباً 3 کروڑ ایکڑ اراضی کو زیرِ کاشت لانے کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے علاقائی حالات نے پاکستانی بندرگاہوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ حکومت نے تجارت کو راغب کرنے کے لیے ریونیو پیدا کرنے کے بجائے سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی ہے۔

حالیہ اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

ان اقدامات میں رول آن/رول آف سروسز کا آغاز، بلک کارگو شپمنٹس کی اجازت اور بندرگاہوں پر پڑے پرانے کنسائنمنٹس کو ٹھکانے لگانے کے قوانین میں ترامیم شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے نیلام شدہ کنٹینرز کے ڈیمریج چارجز معاف کر دیے گئے جبکہ فیڈر ویسل سروسز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

جنید انور چوہدری نے انکشاف کیا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی بندرگاہوں پر آپریشنز بلا تعطل جاری رہے جس کے دوران 16 بحری جہازوں کو ہینڈل کیا گیا جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل سی ایل کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو مزید آسان بنانے کے لیے ٹی آئی آر قوانین میں ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی اسٹریٹجک جغرافیائی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کراچی پورٹ پر بنکرنگ سروسز کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بندرگاہ نے گہرے سمندر میں بڑے بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کر دی جس سے تجارت میں تقریباً 300 ارب روپے کا ممکنہ فائدہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق تین ماہ کے اندر جاری منصوبوں کی تکمیل کے بعد جہازوں کے واپس مڑنے کا وقت 7 دن سے کم ہو کر صرف 2 دن رہ جائے گا جس سے تاجر برادری کو 30 سے 40 ارب روپے کا معاشی فائدہ پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کے پی ٹی نے انکشاف کیا کہ تجارت میں آسانی اور کاروباری برادری پر اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے پورٹ چارجز میں 60 فیصد کمی کر دی گئی اور ڈیمریج فیسیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

Comments

200 حروف