BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی پاکستان کے کردار کی تعریف

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین میزبان ہونے کا ثبوت دی، جے ڈی وینس
شائع اپ ڈیٹ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سمیت عالمی رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کلیدی ثالثی کردار کو سراہا ہے۔

فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھرپور ستائش کی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ دونوں (شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر) نے بہترین میزبان ہونے کا ثبوت دیا اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں معاونت فراہم کر کے اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی گونج برطانوی پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد افضل نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے حل میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کی مشکور ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایم پی محمد افضل کے ریمارکس کی توثیق کرتے ہوئے امن کے فروغ کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

علاقائی امن میں پاکستان کے اس کلیدی کردار کا اعتراف بھارتی فوج کے سابق افسر یشپال مور نے بھی کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی میجر جنرل مور کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور بصیرت نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ موقف برقرار رکھتے ہوئے دونوں فریقین (امریکہ اور ایران) کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

دریں اثنا کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے اس بات کا اظہار نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

اسحاق ڈار نے تمام فریقین کیلئے جنگ بندی کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف