دنیا
امریکہ سے ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں تھی، ایران
- تہران کو یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے میں ہمارے دیگر دوستوں کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے، اسماعیل بقائی
اسلام آباد میں اتوار کے روز مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کسی کو یہ توقع نہیں تھی کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچ سکتی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ قدرتی طور پر شروع سے ہی ہمیں یہ توقع نہیں رکھنی چاہیے تھی کہ ایک ہی اجلاس میں معاہدہ ہو جائے گا۔ کسی کو بھی ایسی توقع نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ تہران کو یقین ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے میں ہمارے دیگر دوستوں کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے۔


Comments