BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹوٹل انرجی نے سعودی ریفائنری بند ہونے کی تصدیق کردی

  • حالیہ دنوں میں سعودی تیل اور گیس کے مقامات پر متعدد حملے کیے گئے، وزارتِ توانائی
شائع اپ ڈیٹ

فرانسیسی توانائی کی بڑی کمپنی ٹوٹل انرجیز نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ایک بڑی ریفائنری کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران پہنچنے والے نقصان کے باعث بند کردیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ حالیہ دنوں میں اس کے تیل اور گیس کے مقامات پر متعدد حملے کیے گئے جن میں سیٹورپ ریفائنری بھی شامل ہے جو ٹوٹل انرجی اور سعودی سرکاری کمپنی آرامکو کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

پیداوار پر پڑنے والے اثرات یا حملے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ٹوٹل انرجی نے صرف ان واقعات کا حوالہ دیا جو 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب پیش آئے جس کے نتیجے میں ریفائنری کے دو پروسیسنگ یونٹس میں سے ایک کو نقصان پہنچا۔

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹوٹل کا کہنا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے دوران احتیاطی تدابیر کے طور پر دونوں یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے سٹورپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مملکت کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ایران کے حالیہ حملوں میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور تیل کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کو بتایا کہ ان حملوں نے متعدد اہم تنصیبات میں پیداواری عمل کو معطل کر دیا ہے۔

سٹورپ ریفائنری میں آرامکو کے 62.5 فیصد حصص ہیں جبکہ بقیہ 37.5 فیصد حصص ٹوٹل انرجی کی ملکیت ہیں۔

ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں پڑوسی خلیجی ممالک کی توانائی کی تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

سٹورپ ریفائنری جس نے 2014 میں کام شروع کیا تھا، روزانہ 4 لاکھ 60 ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر سال تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ ٹن ریفائنڈ مصنوعات تیار کرتی ہے۔

سعودی عرب دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے، جو روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ حملوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ایک پمپنگ اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یومیہ 7 لاکھ بیرل سپلائی کا نقصان ہوا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ پائپ لائن اس عرصے کے دوران عالمی منڈیوں کو سپلائی فراہم کرنے کا اہم ترین راستہ تصور کی جاتی ہے۔

Comments

200 حروف